انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 178 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 178

انوار العلوم جلد ۱۸ ۱۷۸ نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں میں کوئی کمی واقعہ نہ ہو یہی لوگ موحد ہوتے ہیں اور جب تو حید کی روح قوم میں سے مٹ جائے تو قوم بھی مٹ جاتی ہے۔ کیا ہم نے حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد اللہ تعالیٰ کا سپر د کر دہ نام چھوڑ دیا تھا ؟ نہیں اور ہر گز نہیں بلکہ ہم نے نہایت اخلاص سے جاری رکھا اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے اخلاص کو قبول فرمایا اور ہمیں پہلے کی نسبت بہت زیادہ ترقی عطا کی گئی ۔ اگر آئندہ بھی جماعت اس روح کو قائم رکھے کہ کسی کی موت کی وجہ سے ان میں سُستی پیدا نہ ہو بلکہ وہ اپنے کام کو پہلے کی نسبت زیادہ ہمت کے ساتھ کرتی چلی جائے تو اللہ تعالیٰ اسے بہت زیادہ ترقیات دے گا۔ پس یہ بات ہمیشہ یاد رکھو کہ جس قوم میں توحید زندہ ہے وہ قوم زندہ رہے گی اور جس قوم میں سے تو حید مٹ جائے گی وہ قوم بھی مٹ جائے گی ۔ ( الفضل ۲۹ جون ۱۹۶۰ء ) لا لَقَدْ سَمِعَ اللهُ قَوْلَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللهَ فَقِيرٌ وَ نَحْنُ أَغْنِيَاءُ (ال عمران: ۱۸۲) المائده: ۲۵ بنی اسرائیل: ۷۳ الاعراف: ۱۸۰ بخارى كتاب بدء الخلق باب ماجاء في صفة الجنة۔۔۔۔۔ (الخ) البقرة : ٢٦ ، بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي ل الله - باب قول النبي الله لو كنت متخذا خليلا۔