انوارالعلوم (جلد 18) — Page 162
انوار العلوم جلد ۱۸ ۱۶۲ قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید میں نئے علوم کا پیدا ہونا قرآن کریم ہی کی عظمت کو ظاہر کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ لوگوں کو پڑھنے اور پڑھانے کی توفیق عطا فرماوے اور جماعت کے دوسرے دوستوں کو بھی توفیق عطا فرمادے کہ وہ قرآن شریف کے علوم حاصل کریں ۔ اور ہماری جماعت میں قرآن شریف کو اس طرح قائم کر دیں کہ اس کی جڑوں کو کوئی اُکھیڑ نہ سکے اور ہمارے بعد ہماری اولادوں کو بھی توفیق عطا فرمادے کہ قرآنی علوم حاصل کریں اور دنیا میں پھیلائیں اور اس سلسلہ کو اس قد روسیع کرتے چلے جائیں جس طرح پرانے زمانے میں فقیہہ بیٹھتے تھے۔ جیسے حضرت امام مالک کے تو پانچ پانچ ہزار آدمی درس میں موجود ہوتے تھے اسی طرح ہماری جماعت میں خدا تعالیٰ قرآن آن شریف شریف پڑھنے پڑھنے اور اور پڑھانے پڑھا۔ والوں کے دلوں میں یہ جذبہ پیدا پیدا کر دے کہ معلمین قرآن کا پڑھانا اور متعلمین کا پڑھانا اور معلمین درسوں میں جانا ایک مصیبت اور اور چٹی نہ سمجھیں بلکہ پروانوں کی طرح وہاں جمع ہوں ۔ اور اسی طرح ہوتا چلا جائے یہاں تک کہ ہم اور ہماری اولا دیں اور اُن کی اولادوں کی اولادیں ایک زمانہ دراز تک خدا تعالیٰ کی حکومت کے ماتحت اُس کے کلام کو سیکھتے اور سکھاتے ہوئے اس طرح ہنستے ہوئے اور خوشی کے ساتھ اُچھلتے ہوئے چلتے چلے جائیں گویا ہماری زندگی کی لذت اسی میں محصور ہے ۔ ا الحديد: ۱۷ لوقا باب ۱۵ آیت ۱۱ تا ۳۲ بخارى كتاب العلم باب فضل من علم وعلم ( الفضل ۳ تا ۶ راکتو بر ۱۹۴۵ء )