انوارالعلوم (جلد 17) — Page viii
انوار العلوم جلد ۱۷ 1 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ تعارف کتب تعارف کتب یہ انوارالعلوم کی ستر ہویں جلد ہے جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفہ المسیح الثانی کی ۲۶ دسمبر ۱۹۴۳ء سے ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۴ ء تک ۲۲ مختلف تقاریر و تحریرات پر مشتمل ہے ۔ (1) محبت الہی ہی ساری ترقیات کی جڑ ہے حضرت فضل عمر نے یہ مختصر خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۴۳ء کا افتتاح کرتے ہوئے مؤرخہ ۲۶ دسمبر کو ارشاد فر ما یا جو مؤرخہ ۱۳۱ دسمبر ۱۹۴۳ ء کو روزنامه الفضل میں شائع ہوا۔ اس خطاب کا مرکزی نقطہ محبت الہی ہے جیسا کہ حضور نے فرمایا ہے کہ :۔ ” اس میں کوئی محبہ نہیں کہ دنیا کی روحانی ترقی کا سارا دارو مدار گلی طور پر بغیر کسی استثناء کے اللہ تعالیٰ کی محبت کے ساتھ وابستہ ہے۔ جس انسان کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت قائم رہے، جس کے دل میں یہ تڑپ ہو کہ اللہ تعالیٰ کی گود میں داخل ہو جاؤں اور اس کے دامن کو پکڑ لوں ایسا انسان کبھی بھی خواہ وہ کتنے ہی گناہوں میں ملوث ہو گناہوں کی موت نہیں مرتا اور نہیں مر سکتا ۔ مرسکتا، 66 (۲) مستورات سے خطاب (۱۹۴۳ء) حضرت مصلح موعود نے جلسہ سالانہ ۱۹۴۳ء کے موقع پر مؤرخہ ۲۷ / دسمبر کو لجنہ اماءاللہ سے یہ روح پرور خطاب فرمایا۔ اس خطاب کے آغاز میں حضور نے اپنی ناسازی طبع کے باعث تقریر مختصر کرنے کا اظہار فرمایا اور جلسہ سالانہ کے موقع پر سٹیج پر بیٹھنے والی خواتین میں چائے پیش