انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 580 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 580

انوار العلوم جلد ۱۷ ۵۸۰ اس دوسری پیشگوئی کے سننے کا بھی موقع عطاء فرما دیا جو مصلح موعود کے متعلق تھی ) ۱۲ ۔ مولوی محمد سلیم صاحب مولوی فاضل مصر ۱۳ ۔ جناب ماسٹر عبدالرحمن صاحب ( سابق مہر سنگھ ) سیلون ۔ انڈیمان جزائر نکوبار اور بر ما مہر ۱۴۔ ( پروفیسر ) محمد ابراہیم صاحب ناصر ہنگری ۱۵ ۔ جناب اے ۔ پی ابراہیم صاحب مالا باری سیلون ۱۶ - با بو فقیر علی صاحب ایران ۱۷ ۔ مولوی عبداللہ صاحب مالا باری مالا بار ۱۸ - شیخ عبد الواحد صا۔ حب واقف زندگی چین ۱۹ ۔ جناب مولوی محمد دین صاحب امریکہ ۲۰۔ جناب صوفی عبدالقدیر صاحب نیاز بی ۔اے جاپان ۲۱ - مولوی احمد خان صاحب نسیم مولوی فاضل بر ما سٹریٹس سیٹلمنٹ الموعود ۲۲ - محمد زہدی صاحب ان تقاریر کے بعد حضور نے فرمایا ۔ بعض ممالک کے مبلغ چونکہ اس وقت جنگ کی وجہ سے قید ہیں اور بعض قادیان میں موجود نہیں اس لئے اُن کا ذکر اس وقت نہیں کیا گیا۔ بہر حال تمھیں کے قریب مختلف ممالک ہیں جن میں اسلام احمدیت اور قرآن کریم کی تعلیم کی اشاعت کے لئے اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے مبلغ بھجوانے کی توفیق عطا فرمائی ۔ باوجود اس کے کہ ہماری جماعت بہت قلیل ہے اور باوجود اس کے کہ ہماری جماعت مالی لحاظ سے بے طاقت ہے اُس نے نہ صرف ہندوستان میں اپنے دشمنوں کا مقابلہ کیا بلکہ دنیا کے کناروں تک اسلام اور احمدیت کا نام پہنچا دیا۔ ارجنٹائن ( جنوبی امریکہ ) میں مولوی رمضان علی صاحب ہماری جماعت کی طرف سے تبلیغ کا کام کر رہے ہیں ۔ البانیہ، یوگوسلاویہ اور زیکو سلواکیہ میں مولوی محمد دین صاحب تبلیغ کرتے رہے ہیں ۔ پولینڈ میں حاجی احمد خاں صاحب ایاز نے کام کیا۔ لندن میں اس وقت مولوی جلال الدین صاحب شمس کام کر رہے ہیں ۔ امریکہ میں صوفی مطیع الرحمٰن صاحب کام کر رہے ہیں ۔ ملک محمد شریف