انوارالعلوم (جلد 17) — Page 530
انوار العلوم جلد ۱۷ ۵۳۰ چھٹی علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ صاحبِ شکوہ ہوگا ۔ ساتویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ صاحب عظمت ہوگا ۔ آٹھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ صاحب دولت ہوگا۔ نویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مسیحی نفس ہوگا ۔ دسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔ گیارھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ کلمۃ اللہ ہوگا ۔ بارھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ خدا تعالیٰ کی رحمت اور غیوری نے اُسے اپنے کلمہ تمجید سے بھیجا ہوگا ۔ تیرھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ سخت ذہین ہوگا۔ چودھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ سخت فہیم ہو گا ۔ پندرھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ دل کا حلیم ہوگا۔ سولہویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ علوم ظاہری سے پر کیا جائے گا۔ سترھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ علوم باطنی سے پر کیا جائے گا۔ اٹھارویں علامت یہ بیان کی ہے کہ وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا ۔ اُنیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ دو شنبہ کا اس کے ساتھ خاص تعلق ہوگا ۔ بیسیویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ فرزند دلبند ہوگا ۔ اکیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ گرامی ارجمند ہوگا ۔ بائیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر الاوّل ہوگا۔ تیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر الآخر ہوگا۔ چوبیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر الحق ہو گا۔ پچیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر العلاء ہوگا ۔ چھبیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ كَانَّ اللهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ کا مصداق ہوگا ۔