انوارالعلوم (جلد 17) — Page 521
انوار العلوم جلد ۱۷ ۵۲۱ الموعود ، پر ؟ پر نہیں ، دوسری سڑک پر جا ئیں اور میں اُس کے کہنے پر اُس سڑک کی طرف جو بہت دور ہٹ کر ہے واپس لوٹتا ہوں ۔ وہ جس سڑک کی طرف مجھے آوازیں دے رہا ہے انتہائی دائیں طرف ہے اور جس سزک کو میں نے اختیار کیا تھا وہ انتہائی بائیں طرف تھی ۔ پس چونکہ میں انتہائی بائیں طرف تھا اور جس طرف وہ مجھے بلا رہا تھا وہ انتہائی دائیں طرف تھی اس لئے میں لوٹ کر اُس سڑک کی طرف چلا مگر جس وقت میں پیچھے کی طرف واپس ہٹا ایسا معلوم ہوا کہ میں کسی زبردست طاقت کے قبضہ میں ہوں اور اس زبردست طاقت نے مجھے پکڑ کر درمیان میں سے گزرنے والی ایک پک ڈنڈی پر چلا دیا۔ میرا ساتھی مجھے آوازیں دیتا چلا جاتا ہے کہ اُس طرف نہیں اِس طرف ، اُس طرف نہیں اس طرف ۔ مگر میں اپنے آپ کو بالکل بے بس پاتا ہوں اور درمیانی پک ڈنڈی پر بھاگتا چلا جاتا ہوں ۔ ( اس جگہ کی شکل رؤیا کے مطابق اس طرح بنتی ہے ) مغرب | دایاں پہاڑی راستہ درمیانی پگ ڈنڈی جو آگے جا کر پھر دو شاخوں میں تقسیم ہو جاتی ہے۔ بایاں پہاڑی راستہ شمال دامن کوہ کا علاقہ مشرق جنوب جب میں تھوڑی دور چلا تو مجھے وہ نشانات نظر آنے لگے جو پیشگوئی میں بیان کئے گئے تھے اور میں کہتا ہوں میں اُسی راستہ پر آ گیا جو خدا تعالیٰ نے پیشگوئی میں بیان فرمایا تھا۔ اُس وقت رویا میں میں اس کی کچھ تو جیہہ بھی کرتا ہوں کہ میں درمیانی پگ ڈنڈی پر جو چلا ہوں تو اس کا کیا دیا مطلب ہے۔ چنانچہ جس وقت میری آنکھ کھلی معا مجھے خیال آیا کہ دایاں اور بایاں راستہ جو رویا میں دکھایا گیا ہے ، اِس میں بائیں رستہ سے مراد خالص دنیوی کوششیں اور تدبیریں ہیں اور