انوارالعلوم (جلد 17) — Page 494
انوار العلوم جلد ۱۷ ۴۹۴ الموعود بالا خانہ میں اللہ تعالیٰ کے حضور علیحدگی میں دعائیں کیں ۔ اس دوران میں آپ پر اللہ تعالیٰ کی طرف ا سے بعض عظیم الشان انکشافات ہوئے جن کی بناء پر ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء کو ہفتہ کے دن ہوشیار پور میں ہی آپ نے ایک اشتہار لکھا اور اُسے شائع کر کے مختلف علاقوں میں بھجوا دیا۔ مصلح موعود کے متعلق خدا تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُس کی ایک عظیم الشان پیشگوئی وقت جو اشتہار لکھا اس کا کچھ حصہ یہی ہے جو آپ فرماتے ہیں :- ف د پہلی پیشگوئی بالهام اللہ تعالی و اعلامہ عز وجل خدائے رحیم و کریم بزرگ و برتر نے جو ہر چیز پر قادر ہے جَلَّ شَأْنُهُ وَ عَزَّ اسْمُهُ مجھ کو اپنے الہام سے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں اُسی کے موافق جو تو نے مجھ سے مانگا۔ سو میں نے تیری تضرعات کو سنا اور تیری دعاؤں کو اپنی رحمت سے بپا یہ قبولیت جگہ دی اور تیرے سفر کو ( جو ہوشیار پور اور لدھیانہ کا سفر ہے ) تیرے لئے مبارک کر دیا۔ سو قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے۔ فضل اور احسان کا نشان تجھے عطا ہوتا ہے اور فتح اور ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے ۔ اے مظفر ! تجھ پر سلام ۔ خدا نے یہ کہا تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے پنجہ سے نجات پاویں۔ اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے ہیں باہر آویں اور تا دینِ اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو۔ اور تاحق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آ جائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے اور تا لوگ سمجھیں کہ میں قادر ہوں جو چاہتا ہوں کرتا ہوں اور تا وہ یقین لائیں کہ میں تیرے ساتھ ہوں اور تا انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں لاتے اور خدا اور خدا کے دین اور اُس کی کتاب اور اُس کے پاک رسول محمد مصطفیٰ کو انکار اور تکذیب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ایک کھلی نشانی ملے اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائے ۔ سو تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا۔ ایک زکی غلام (لڑکا) تجھے ملے گا۔ وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی ذریت ونسل ہوگا۔