انوارالعلوم (جلد 17) — Page 467
انوار العلوم جلد ۱۷ ٤٦٧ بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء) کو تعلیم دلا کر وہاں بھیجا جا سکے ۔ پہلے تو مبلغ بننے کیلئے مولوی فاضل کا امتحان پاس کرنا ضروری تھا مگر اب تو ہم مڈل پاس نو جوانوں کو لے رہے ہیں اور انہیں سال ڈیڑھ سال تعلیم دلا کر کام پر لگا رہے ہیں ۔ انہیں موٹے موٹے دینی مسائل سکھا دیئے جاتے ہیں اور کچھ طبّ پڑھا دی جاتی ہے تا وہ اپنی مدد آپ کرنے کے بھی قابل ہو سکیں ۔ انہیں طبیبوں اور عطاروں سے کام سکھایا جاتا ہے اور اس لئے اب مبلغ بننے کیلئے اتنی قربانی کی ضرورت نہیں جتنی پہلے کرنی پڑتی تھی ۔ پھر بھی اگر کسی علاقہ کو مبلغ نہ ملے تو اُسے مرکز پر شکوہ نہ کرنا چاہئے بلکہ اپنے آپ سے شکوہ کرنا چاہئے ۔ دیہاتی مبلغین کی نئی کلاس کیلئے پچاس نو جوانوں کی ضرورت ہے اِس لئے اگر سو دوسو درخواستیں آئیں تو ان میں سے پچاس منتخب کئے جاسکیں گے۔ کیونکہ ہر شخص جو اپنا نام پیش کرتا ہے وہ کام کے قابل نہیں ہوتا ۔ اگر پچاس نو جوان مل جائیں تو پندرہ جو تیار ہو چکے ہیں اُن کو ملا کر تمام ملک میں اچھا خاصا شور تبلیغ کا مچایا جا سکتا ہے ۔ سکتا ہے ۔ گرلز ہوسٹل ایک اور سکیم یہ ہے کہ جس کا میں عورتوں میں بھی اعلان کر آیا ہوں ۔ دوستوں کی طرف سے متواتر یہ تحریک ہو رہی تھی کہ قادیان میں ایک زنا نہ بورڈ نگ ہونا چاہئے تا باہر سے لڑکیاں آ کر دینی تعلیم حاصل کر سکیں ۔ دوستوں کو یہ شکایت تھی کہ باہر وہ لڑکیوں کیلئے تعلیم کا انتظام نہیں کر سکتے اور یہاں ان کی رہائش کا کوئی انتظام نہیں اور وہ چاہتے تھے کہ یہاں زنانہ بورڈ نگ قائم کیا جائے ۔ اب تک تو میں انکار ہی کرتا رہا ہوں کیونکہ ہمارے پاس ایسی تعلیم یافتہ عورتیں نہ تھیں جو نگرانی کر سکتیں ۔ مگر اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ خدا تعالیٰ چاہے تو اس سال زنانہ بورڈنگ جاری کر دیا جائے تا جو دوست باہر اپنی لڑکیوں کو دینی تعلیم حاصل کرنے کیلئے یہاں بھیجنا چاہیں وہ بھیج کر دینی تعلیم دلواسکیں یا جو زنانہ ہائی سکول میں تعلیم دلانا چاہیں وہ بھی دلواسکیں ۔ کمیونزم کا خطرہ اس کے بعد ایک اور ضروری امر کی طرف جماعت کے دوستوں کو تو بہ دلانا چاہتا ہوں ۔ میں چند دن ہوئے اس کا اعلان کر چکا ہوں جو الفضل ۲۵ / دسمبر ۱۹۴۴ء میں شائع ہو چکا ہے۔ اس وقت سب جگہوں کے دوست یہاں جمع ہیں