انوارالعلوم (جلد 17) — Page 430
انوار العلوم جلد ۱۷ لدله ۔ لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات سچی محبت بنی نوع انسان کی پیدا کرے اور تم دنیا میں ایسا بہترین وجود بنو کہ دنیا میں تمہاری مثال نہ ہوا اور جب تم اس دنیا سے جاؤ تو خدا تعالیٰ بھی تم سے خوش ہو، خدا تعالیٰ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تم سے خوش ہو، گھر والے بھی تم سے خوش ہوں ، محلے والے بھی تم سے خوش ہوں اور دنیا بھی تم سے خوش ہو۔ تم میں سے کئی مائیں ہیں اور کئی مائیں بننے والی ہیں اور جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے خدا کرے تم حقیقی مائیں بنوا اور تمہارے ذریعہ سے اس دنیا میں ہماری قوم میں جنت پیدا ہو اور جب تم اس دنیا سے جدا ہو کر اگلے جہان میں جاؤ تو خدا تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں تم پر نازل ہوں اور تم خدا کی جنت الفضل ۱۶ ، ۱۸ جنوری ۱۹۴۵ء ) حاصل کرنے والی بنو۔ آمین ا الذريت: ۵۷ بنی اسرائیل: ۷۳ مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۴۲۹ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء سنن ابی داؤد كتاب الادب باب في فضل من عال يتمى ه الرَّحْمن : ۲۱،۲۰