انوارالعلوم (جلد 17) — Page 420
انوار العلوم جلد ۱۷ ۴۲۰ لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات جماعت کی خواتین کو خصوصیت کے ساتھ یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ یہاں سے یہ پختہ ارادہ کر کے جائیں کہ اپنے شہر اور اپنے گاؤں میں لجنہ قائم کئے بغیر وہ دم نہیں لیں گی اور اگر اُن کے ہاں اور پڑھی لکھی عورتیں سا نہ ہوں اور خط و کتابت کرنے میں دقت ہو تو وہ کسی مرد وہ کسی مرد سے خط لکھوا ۔ لکھوا لیں ) لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کو اطلاع دیں اور اپنی ضروریات اُن کے سامنے بیان کریں یا مجھے خط لکھوا دیں میں اُن کی ضروریات پورا کرنے کا انتظام کرادوں گا۔ میرا منشاء ہے مبلغین کے سپر دبھی یہ کام کیا جائے کہ جہاں جہاں وہ جائیں وہاں لجنہ اماءاللہ ضرور قائم کریں اور اس سال کے اندر اندر ہر گاؤں ، ہر قصبہ اور ہر شہر میں یہ کام ہو جائے ۔ اس وقت گاؤں تو الگ رہے کئی شہروں میں بھی ابھی لجنا ئیں قائم نہیں ۔ پس اس سال اس کے لئے پوری پوری کوشش ہونی چاہئے کہ ۱۹۴۵ء کے اندر اندر ہر جماعت میں عورتوں کی تنظیم اور لجنہ کا قیام ہو جائے تا کہ خدا تعالیٰ توفیق دے تو دوسرے سال ہم عورتوں کی اصلاح اور تربیت کی طرف قدم اُٹھا سکیں ۔ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ کو بھی میں ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اپنے دفتر کو مضبوط کرے اور اپنے کام کی اہمیت کو سمجھے۔ اس وقت تک قادیان کی لجنہ اماءاللہ کو ہی لجنہ مرکز یہ سمجھا جاتا ہے حالانکہ ہونا یہ چاہئے کہ قادیان کی لجنہ دوسرے شہروں کی لجناؤں کی طرح الگ ہو اور لجنہ مرکز یہ الگ ہو ۔ پھر لجنہ مرکز یہ چھ سات مختلف کاموں کے لئے مختلف سیکرٹری مقرر کرے اور اُن کے الگ الگ دفاتر بنا کر جن جماعتوں کا اُنہیں پتہ ہو ان کے ساتھ خط و کتابت کریں اور جن جماعتوں کا اُنہیں علم نہ ہو اُن کا پتہ صدر انجمن احمد یہ کے دفتر احمد یہ کے دفتر سے لے لیں اور پھر وہاں کے مرد سیکرٹری سے خط و کتابت کر کے وہاں کی عورتوں کے کے متعلق دریافت کر لیں اور اور پھر وہاں وہاں پر پر لجنہ قائم کرنے کی کوشش کریں ۔ پس ایک طرف تو میں ہر عورت کو نصیحت کرتا ہوں کہ یہاں سے وہ اس ارادہ کے ساتھ اپنے وطن واپس جائے کہ وہاں جا کر ضرور لجنہ اماءاللہ قائم کرے گی اور دوسری طرف میں لجنہ اماءاللہ مرکز یہ کو اس ذمہ داری کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ یہ فیصلہ کرے کہ اس سال کے اندراندر ہندوستان کے ہر شہر، ہر قصبہ اور ہر گاؤں میں ضرور لجنہ اماءاللہ قائم کر دے گی اور نہ صرف ہندوستان میں بلکہ ہندوستان سے باہر بھی لجنا ئیں قائم کرنے کی کوشش کرے گی ۔ میں دونوں کو اس لئے توجہ دلاتا ہوں کہ بعض دفعہ افراد سستی کر جاتے ہیں اور بعض دفعہ مرکز سستی