انوارالعلوم (جلد 17) — Page 370
انوار العلوم جلد ۱۷ ٣٧٠ میری مریم آخری گھڑیوں میں درخواست کی تھی کہ مریم میری محبت کو بھول جاؤ خدا تعالیٰ ہی ہمارا پیارا ہے پس اُسی کو یا درکھو ، اب میں اس کی سفارش کرتی ہوں کہ اس کے دل سے میری وہ محبت جو اُس نے تجھ سے دعا کر کے لی تھی اب واپس لے لے نہ اس قدر کہ وہ میرے لئے دعاؤں میں غافل ہو جائے بلکہ وہ محبت جو اس کے دل میں تشویش پیدا کرنے والی ہو اور اس کے کام میں روک بننے والی ہو۔ ہے۔ معلوم ساری جماعت کیلئے جامع دعا اے میرے ربّ! تو کتنا پیارا ہے ۔ نہ میری موت کب آنے والی ہے اس لئے میں آج ہی اپنی ساری اولاد اور اپنے سارے عزیز و اقارب اور ساری احمد یہ جماعت تیرے سپرد کرتا ہوں ۔ اے میرے رب ! تو ان کا ہو جا اور یہ تیرے ہو جائیں ۔ میری آنکھیں اور میری - روح ان کی تکلیف نہ دیکھیں ، یہ بڑھیں اور پھلیں اور پھولیں اور تیری با دشاہت کو دنیا میں قائم کر دیں اور نیک نسلیں چھوڑ کر جو ان سے کم دین کی خادم نہ ہوں تیرے پاس واپس آئیں ۔ خدایا ! صدیوں تک تک تو تو ۔ مجھے ان کا دکھ نہ دکھا ئیو اور میری روح کو ان کے لئے غمگین نہ نہ کیجیو اور اے میرے رب ! میری امتہ الحی اور میری سارہ اور میری مریم پر بھی اپنے فضل کر اور اُن کا حافظ و ناصر ہو جا اور اُن کی ارواح کو اگلے جہان کی ہر وحشت سے محفوظ رکھ ۔ اللَّهُمَّ آمِينَ روح الرخدا امیر ر آخری درد بھرا پیغام لو میرا آخری در در ایام لو اور جاؤ خدا تعالی کی امتوں بھرا میں جہاں غم کا نام کوئی نہیں جانتا ، جہاں درد کا لفظ کسی کی زبان پر نہیں آتا ، جہاں ہم ساکنین ارض کی یا د کسی کو نہیں ستاتی ۔ وَالسَّلَامُ وَ آخِرُ دَعْوَتَنَا وَ دَعُونَكُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ابْكِي عَلَيْكِ كُلَّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ ارْثِيكِ يَا زَوْجِي بِقَلْبِ دَامِي میں تجھ پر ہر دن اور ہر رات روتا ہوں ۔ اے میری بیوی ! میں تیری وفات کا افسوس خون بہانے والے دل سے کرتا ہوں ۔