انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 161 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 161

انوار العلوم جلد ۱۷ ۱۶۱ دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان پینتالیسویں یوسف کی طرح اُس کے بھائی اُس کی مخالفت کریں گے ۔ جیسے میں نے بتایا ہے کہ قوم کے لیڈ ر میرے مخالف ہو گئے ۔ چھیالیسویں اُس کی کئی شادیاں ہوں گی ۔ چنانچہ اس وقت تک میں چھ شادیاں کر چکا ہوں دو بیویاں فوت ہو چکی ہیں اور چار موجود ہیں ۔ سینتالیسویں وہ عالم کباب ہوگا۔ یعنی اُس کے زمانہ میں بڑی بڑی جنگیں ہوں گی ۔ چنانچہ پہلی جنگ عظیم بھی میرے زمانہ خلافت میں ہوئی اور اب دوسری جنگ بھی میرے زمانہ میں ہی ہو رہی ہے۔ اڑتالیسویں وہ بشیر الدولہ ہوگا ۔ یعنی جس حکومت میں وہ ہو گا خدا اُس حکومت کی فتح کی خبر اُسے دے گا۔ اُنچاسویں وہ محمود ہوگا۔ پچاسویں وہ ذکی ہوگا ۔ اکاون وہ اولوالعزم ہوگا ۔ باون وہ حضرت عمرؓ کی طرح دوسرا خلیفہ ہوگا ۔ ترین وہ حسن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نظیر ہوگا ۔ چون وہ احسان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نظیر ہوگا ۔ پچپن وہ کلمۃ العزیز ہوگا ۔ چھپن وہ کلمۃ اللہ خان ہوگا ۔ ستاون وہ ناصر الدین یعنی دین کی مدد کرنے والا ہوگا ۔ اٹھاون وہ فاتح الدین ہوگا ۔ یہ وہ اٹھاون نام یا پیشگوئیاں ہیں جن کا الہامات میں ذکر آتا ہے ان پر تفصیلی بحث تو بعد میں کسی رسالہ میں کی جائے گی اور بتایا جائے گا کہ ان میں سے کتنی پیشگوئیاں پوری ہو چکی ہیں اور کتنی ابھی پوری ہونے والی ہیں لیکن ایک سرسری نظر ان الہامات پر ڈال کر آپ لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی یہ باتیں کسی عظمت کے ساتھ پوری ہوئیں ۔