انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 82 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 82

انوار العلوم جلد ۱۷ ۸۲ اسوه حسنه صلى الله اور اُس کے بیوی بچے بھی اُس کو دیکھتے ہیں۔ لیکن فرماتا ہے ہمیں جب محمد رسول اللہ ﷺ نے دیکھا تو ہم اُس سے ایک محبت کرنے والے دوست کی طرح ملے اور اُس نے ہمارے بڑے بڑے نشانات دیکھے۔ صلى الله أفَرَأَيْتُمُ اللَّهَ وَالْعُزَّى وَمَنْوة الثَّالِثَةَ الأخرى فرماتا ہے یہ تو محمد رسول اللہ علی کا حال ہے ۔ اس کے مقابلہ میں کفار و مشرکین جو کہتے ہیں کہ ہم لات کو خدا مانتے ہیں ، ہم عربی کو خدا مانتے ہیں ، ہم منات کو خدا مانتے ہیں اُن کی حالت بھی دیکھو۔ فرماتا ہے لات ، منات اور عڑی تو ایسی چیزیں ہیں جو حواس خمسہ سے دیکھی جاسکتی ہیں ۔ تم لات ، منات اور عڑی کو آنکھوں سے دیکھ سکتے ہو، ہاتھوں سے چُھو سکتے ہو ان پر جو تیل وغیرہ ملا جاتا ہے اُس کی خوشبو اپنی ناک سے سُونگھ سکتے ہو، اُن بُھوں کو ٹھکور کر اُن کی آوازیں سن سکتے ہو، اُنہیں زبان لگا کر چکھ سکتے ہو ۔ غرض ہر طرح ان بتوں کو دیکھا جا سکتا ہے اور تم دعوی بھی کرتے ہو کہ ہم نے اپنے ان خداؤں یعنی لات ، منات اور عڑی کو خوب دیکھا ہوا ہے پھر یہ کیا بات ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی تعلیم کے نتیجہ میں تم لات ، منات اور عڑی کے تو منکر ہو جاتے ہو جن کو تم اپنے پانچوں حواسوں سے دیکھ رہے ہو اور محمد رسول اللہ ﷺ اُس خدا کا وجود لوگوں سے منوا لیتے ہیں جسے نہ آنکھوں سے دیکھا جا سکتا ہے، نہ ہاتھوں سے چُھو ا جا سکتا ہے، نہ زبان سے چکھا جا سکتا ہے اور نہ اُس کا کلام ان مادی کانوں سے سُنا جا سکتا ہے ۔ گویا پانچوں حواس ظاہری سے بتوں کو دیکھنے کے باوجود تم میں طاقت نہیں کہ تم محمد رسول اللہ ﷺ کے ایمان میں خلل ڈال کر دکھا سکولیکن محمد رسول اللہ ﷺ تمہیں باوجود ان بتوں کو اپنے تمام ظاہری حواس سے دیکھنے کے مشبہ میں ڈال دیتے ہیں اور تمہیں ان بتوں کی بجائے اُس خدا کی طرف لے جاتے ہیں جسے کوئی صلى الله بھی اپنے ظاہری حواس سے نہیں دیکھ رہا۔ صلى الله محمد رسول اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ کتنی زبر دست دلیل ہے جو محمد رسول اللہ ﷺ کی صداقت کی دلیل اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائی صداقت کی ایک زبردست دلیلی کی سوالات کا اللہ تعالی نے و کہ دیکھنا تو اُس کا ہوتا ہے جو دیکھنے کے بعد اپنی رؤیت میں کسی قسم کا شک نہ کر سکے مگر مشرکوں کی تو یہ حالت ہے کہ وہ اُن چیزوں کو دیکھنے کا