انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 584 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 584

انوار العلوم جلد ۱۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ممبران پنجاب اسمبلی کو ایک مخلصانہ مشورہ اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ ممبران پنجاب اسمبلی کو ایک مخلصانہ مشورہ تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- برادران ! سر سکندر کے خیالات اور پالیسی ۔ سے پنجاب میں امن قائم رکھنے کی اہمیت ہم میں سے بعض کو خواہ کس قدر ہی اختلاف ہو ہم سے بعض اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی وفات سے پنجاب کی سیاسی فضا میں ایک زبردست طوفان پیدا ہو گیا ہے اور صوبہ کا امن خطرہ میں پڑ گیا ہے ۔ ان خطرہ کے ایام میں سب سے زیادہ ضرورت ایک مضبوط حکومت کی ہے جو ایک طرف جنگ کے کام میں پوری طرح مدد کر سکے اور دوسری طرف ملک میں امن قائم رکھ سکے۔ اس قسم کی حکومت تبھی قائم کی جاسکتی ہے جب کہ ہر ممبر اسمبلی اپنے ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر قربان کرنے کے لئے تیار ہو۔ اگر یہ نہ ہوا تو پنجاب ان فسادات اور خرابیوں سے دوچار ہوگا جن سے ہندوستان کا کوئی اور صوبہ دوچار نہیں ہوا۔ کیونکہ پنجاب ہندوستان کا میگزین ہے اور مختلف زبردست اقوام کا مسکن ہے جن میں سے بعض نہایت منظم ہیں جن میں ایک دفعہ خودسری پیدا ہوئی تو پھر انہیں اکٹھا کرنا مشکل ہوگا۔ آپ لوگوں میں سے بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ میرے تعلقات پنجاب کی حکومت سے گزشتہ سالوں میں اچھے نہیں رہے نہ بالا حکومت کے نمائندوں سے اور نہ منتخب نمائندگان سے ۔ اور اگر ملکی مفاد کا خیال نہ ہوتا تو میں اس وقت بالکل خاموش رہتا لیکن ملکی مفاد کا سوال اس وقت اس قدر اہمیت پکڑ گیا ہے کہ میں خاموش نہیں رہ سکتا۔ موجودہ مشکلات کے اختلاف و انشقاق کے خطرناک نتائج میری ذاتی رائے یہ ھی کہ مد نظر سر فیروز خان صاحب نون کو پنجاب بلوایا