انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 469 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 469

انوار العلوم جلد ۱۶ بعض اہم اور ضروری امور علاوہ میں نے ایک ٹریکٹ بھی لکھ لیا ہے۔ خط و کتابت کے لئے بھی دوستوں نے اپنے نام دیئے ہیں اور امید ہے جلدی کام شروع کیا جا سکے گا۔ تحریک جدید کا امانت فنڈ اس کے بعد میں تحریک جدید کے امانت فنڈ کی طرف دوستوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں پہلے اس فنڈ میں جمع شدہ روپیہ کی واپسی پر جو پابندیاں تھیں وہ دُور کر دی گئی ہیں اور اب جس وقت کوئی دوست چاہے اپنا روپیہ واپس لے سکتا ہے آج جمع کرا کے اگر کوئی چاہے تو گل بھی واپس لے سکتا ہے ۔ اگر دوست اس فنڈ میں امانتیں جمع کراتے رہیں تو بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں جس طرح وہ اور بنکوں میں روپیہ جمع کراتے ہیں اس میں بھی کرا سکتے ہیں جب چاہیں روپیہ واپس بھی مل سکتا ہے اس سے ان کو ثواب بھی حاصل ہوگا ، اس سے جو فوائد سلسلہ کو پہنچ سکتے ہیں وہ میں پہلے کئی بار بیان کر چکا ہوں ۔ تحریک جدید کا چندہ تحریک جدید کے چندہ میں مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ اس وقت تک ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپیہ کے وعدے آچکے ہیں پچھلے سال جو تحریک جدید کے لحاظ سے کامیاب ترین سال سمجھا جاتا ہے ۳۱, جنوری تک اتنے وعدے آئے تھے گویا اس سال بہت سے دوستوں نے پہلے وقت میں وعدے کئے ہیں اور بعض دوستوں نے اپنے وعدوں میں معقول زیادتی بھی کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ جس طرح گزشتہ سال اکثر دوستوں نے بروقت ادائیگی کی ہے اس سال بھی کریں گے وعدہ کرنے والے دوستوں کو چاہئے کہ جہاں تک ممکن ہو اپنے وعدوں کو جلد ادا کر دیں پنجاب کی جماعتوں کے وعدوں کے لئے ۳۱ جنوری آخری تاریخ ہے اس وقت تک ساڑھے تین سو جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے ابھی وعدے نہیں بھجوائے اُن کو چاہئے کہ ۳۱ / جنوری تک وعدے بھجوا دیں جیسا کہ میں کئی بار بتا چکا ہوں ۔ تحریک جدید کے چندہ سے تبلیغ کے لئے مستقل فنڈ مہیا کیا جا رہا تحریک جدید کے چندہ سے ہے اور اس سے سندھ میں قریباً ساڑھے تین سو مربع اراضی خریدی گئی ہے ہے اس رقبہ میں سے بعض کی جزوی قیمت ادا ہو چکی تبلیغ کے لئے مستقل فنڈ ہے اور ۸۵ مربع کی پوری قیمت ادا ہو چکی ہے اور امید ہے کہ اس سال اور بھی رقبہ آزاد ہو سکے گا دوستوں کو کوشش کرنی چاہئے کہ اگلے سال تک ساری کی ساری زمین آزاد ہو سکے یہ اگر ہو گیا تو گویا ۱۸ لاکھ روپیہ کا ریز روفنڈ قائم ہو جائے گا بہت عرصہ ہوا میں نے ۲۵ لاکھ کے ریز رو فنڈ کی تحریک کی تھی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۲۰،۱۸ لاکھ کا فنڈ قائم