انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 467 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 467

انوار العلوم جلد ۱۶ وفاداروں کو باغی نہ بنایا کریں۔ بعض اہم اور ضروری امور واقعہ ڈلہوزی کے متعلق حکومت کا اظہار افسوس ڈلہوزی کے واقعہ کے متعلق حکومت نے اظہار افسوس کر دیا ہے اور لکھا ہے کہ جن افسروں نے یہ غلطی کی انہیں سزادی جائے گی اس لئے اس معاملہ کو بھی اب ختم سمجھنا چاہئے۔ تفسیر القرآن انگریزی انگریزی تفسیر القرآن چھنے کے متعلق مجلس شوری میں فیصلہ ہوا تھا جو لوگ اس بات کے حق میں تھے کہ جنگ کے دوران میں ہی تفسیر چھپ جانی چاہئے وہ یہ کہتے تھے کہ اس وقت جنگ کی وجہ سے لوگوں کے قلوب نرم ہیں اس لئے اس موقع پر تفسیر چھپ جانے سے تبلیغ کا راستہ کھل جائے گا۔ لیکن اکثر دوستوں کی رائے یہ تھی کہ جنگ کے بعد چھپوائی جائے کیونکہ اچھی چھپ سکے گی اور خرچ بھی کم ہوگا مگر میں نے ان دوستوں کے حق میں فیصلہ کیا تھا جن کی تعداد تھوڑی تھی۔ یہ بھی اعلان کیا تھا کہ جو دوست خریدنا چاہیں وہ دس روپیہ فی جلد کے حساب سے بطور پیشگی جمع کرادیں باقی قیمت بعد میں لے لی جائے گی ۔ آجکل کا غذ کا جو نرخ ہے اس کے لحاظ سے قیمت چالیس سے پچاس روپیہ تک ہو گی مگر ہم نے کاغذ پہلے خرید لیا تھا اور اس لئے اگر ضخامت ۲۵۰۰ صفحات ہو تو قیمت ۳۶ سے ۴۰ تک ہوگی پنجاب کے سب سے بڑے مطبع کے ساتھ چھپائی کے لئے انتظام کیا جارہا ہے۔ درد صاحب نے بتایا کہ مطبع والوں کا جواب آ گیا ہے مگر ابھی مجھے نہیں ملا مگر اس تأخیر کا ایک فائدہ بھی ہو گیا اور وہ یہ کہ سارا مواد بغیر ایڈیٹنگ کے یونہی پڑا تھا اب میں نے چھ آدمی اس کام پر لگائے ہیں اور بڑے زور سے کام ہو رہا ہے اور اب وہ سورۃ مائدہ میں ہیں مجلس شوری تک ایک جلد کی طباعت ہو سکتی تھی مگر مشکل یہ ہے کہ پریس والے کہتے ہیں کہ عربی کا ٹائپ آجکل نہیں ملتا۔ سو سے اردو تفسیر القرآن اردو تفسیر کے متعلق مجھے افسوس ہے کہ وہ شائع نہیں ہو سکی پانچ وصفحات زیادہ کا مضمون میں دے چکا ہوں اور اس سال پچھلے سال کی نسبت : بہت زیادہ کام ہوا ہے۔ میری صحت بہت خراب رہی ہے ورنہ اس سے بھی زیادہ کام ہو سکتا تھا۔ میری صحت اوقات دانت کا نت کا ٹکڑا آپ ہی آپ ٹوٹ کر گر جاتا ہے اور ا کی خرابی میں دانتوں کا انتوں کا دخل ہے بعض ا اس وجہ سے میں کھانا وغیرہ چبا کر نہیں کھا سکتا روٹی بہت کم کھا سکتا ہوں بسا اوقات چھٹانک سے بھی کم وزن کا پچھلکا ہوتا ہے جو کھاتا ہوں مگر اس کے باوجود پیٹ میں خرابی رہتی ہے۔ خون کم پیدا ہوتا ہے اور پیچیش بھی ہو جاتی ہے اور اس وجہ سے ہاتھ کی انگلیاں بھی پوری طرح کام نہیں