انوارالعلوم (جلد 16) — Page 434
انوار العلوم جلد ۱۶ افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۴۲ء اسی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ شان و شوکت کے ساتھ قائم کر دے جس طرح وہ آج سے ساڑھے تیرہ سو سال پہلے قائم تھی اور وہ علوم جو پہلے زمانہ کے مناسب حال نہ ہونے کی وجہ سے قرآن کریم میں مخفی کر دیئے گئے تھے خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو توفیق دے کہ ہم اُن کو ظاہر کریں اور قرآنی علوم کا وہ حصہ جو اس زمانہ کے لئے ہے اُسے پھیلانے اور علوم کے اس خزانے سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی طاقت دے۔ تا کہ وہ حصے جن کو پہلے لوگ روشن اور اُجاگر نہیں کر سکے تھے احمدیت کے ذریعہ پھر اُجاگر اور روشن ہو جائیں اور دنیا اس بات کو تسلیم کرے کہ اس مالک و خالق خدا کے سوا اور کوئی خدا نہیں جسے اسلام نے پیش کیا ہے اور اس ذات بابرکات کے سوا جو عرب میں ظاہر ہوئے اور جس کا نام محمد تھا صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی راہنمائی کرنے والا اور کوئی رسول نہیں اور اُس کے خادم اور غلام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سوا اُس کے پیغام کو پہنچانے والا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وساطت سے لوگوں کو خدا سے ملانے والا اور کوئی نہیں ۔ پس آؤ ہم دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ یہ سب کام اپنے فضل سے کر دے اور ہماری حقیر اور ذلیل کوششوں کو وہ ( الفضل ۱۵ جنوری ۱۹۴۳ء ) معزز اور برکت والا بنا دے ۔ الـ و اللَّهُمَّ آمِينَ ا تذکرہ صفحہ ۳۱۲۔ ایڈیشن چہارم تذکرہ صفحہ ۱۰ ۔ ایڈیشن چہارم