انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page iv of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page iv

انوار العلوم جلد ۱۶ اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ تعارف کتب اس الہام کی تفسیر کے بعد حضور نے احباب جماعت کو نیز سلسلہ کے مبلغین اور علماء کو بھی (۲) مستورات سے خطاب (۱۹۴۰ء) یہ خطاب حضرت مصلح موعود نے مورخہ ۲۷ دسمبر ۱۹۴۰ ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر / ۱۹۴۰ کو جلسہ پر ا مستورات میں ارشاد فرمایا۔ جس میں حضور انور نے اس تصور اور خیال کی عقلی و نقلی دلائل سے تردید فرمائی ہے کہ عورتیں مردوں سے کہ سے کوئی علیحدہ چیز ہیں ۔ جس کا ۔ جس کی وجہ سے عورتیں اپنے آپ کو بعض ذمہ داریوں اور فرائض سے بری الذمہ سمجھتی ہیں ۔ نیز مرد بھی عورتوں کو بعض لحاظ سے ایک الگ مخلوق سمجھتے ہیں ۔ حالانکہ ہمارے مذہب میں ہر عمل میں مرد اور عورتیں یکساں طور پر شامل اور جواب دہ ہیں ۔ لہذا عورتوں کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا چاہئے اور اپنے آپ کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے ۔ چنانچہ آپ نے عورتوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ:- دو پس یہ خیال اپنے دلوں سے نکال ڈالو کہ عورت کوئی کام نہیں کر سکتی۔ میں آج یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اے احمدی عور تو ! تم اپنی ذہنیت کو بدل ڈالو۔ آدمی کے معنی مرد کے ہیں ۔ تم بھی ویسی ہی آدمی ہو جیسے مرد۔ خدا نے جو عقیدے مردوں کے لئے مقرر کئے ہیں وہی عورتوں کے لئے ہیں اور جو انعام اور افضال مردوں کے لئے مقرر ہیں وہی عورتوں کے لئے ہیں ۔ پھر جب خدا نے فرق نہیں کیا تو تم نے کیوں کیا۔ جب تک تم یہ خیال اپنے دل سے نہ نکال دو گی کوئی کام نہیں کر سکو گی ۔ جب کوئی شخص یہ سمجھ لیتا ہے کہ میں مر گیا ہوں تو وہ مر جاتا ہے اور جب کوئی شخص یہ سمجھ لیتا ہے کہ میں کام کر سکتا ہوں تو وہ کر لیتا ہے۔“ (۳) سیر روحانی (۲) یہ معرکة الآراء خطاب حضرت خلیفة المسیح الثانی نے مؤرخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۴۰ء کو جلسہ سالانہ