انوارالعلوم (جلد 16) — Page 99
انوار العلوم جلد ۱۶ سیر روحانی (۲) ** ابھی زندہ تھا اُس نے دنیا کو پکار کر کہہ دیا کہ اس حملہ سے میرا قلعہ محفوظ رہے گا ، گولہ باری سے تھوڑا صدمہ پہنچے تو پہنچے مگر اس قلعہ کو اس حملہ آور کا حملہ کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ یہ حملہ آور بڑھا اور قادیان پر حملہ آور ہوا کئی سال تک اس نے متواتر حملہ پر حملہ کیا مگر ناکام رہا ا یہ قلعہ محفوظ رہا اور دشمن سے دشمن نے بھی اس و نے بھی اس قلعہ کی حفاظت کا اقرار کیا ۔ یہ حملہ آور مرضِ طاعون تھا جس کے حملوں سے حفاظت کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پہلے سے خبر دیدی ۔ اب میں احمدی نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اس قلعہ عظیمہ احمدی نوجوانوں سے خطاب کی حفاظت کا کام ان کے سپر د ہوا ہے انہیں یہ امر ا چھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ وہ محض ایک جماعت کے فرد نہیں بلکہ خانہ کعبہ کی حفاظت کے لئے اس کے ارد گرد جو قلعے بنائے گئے ہیں اس کے وہ سپاہی ہیں ۔ پس اے عزیز و ! جس طرح قلعہ پر جب دشمن حملہ آور ہو تو فوج کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اس کے حملوں کی مدافعت کرے اور اس کی گولیاں اپنے سینوں پر کھائے اسی طرح اے احمدی نو جوانو ! تم آگے بڑھو اور دجالی سنگینوں کو اپنے سینوں پر روکتے ۔ وکتے ہوئے کعبہ کے دشمنوں پر حملہ آور ہو۔ یاد رکھو! خدائے قہار تمہارا کمانڈ رہے اور شیطانی فوجیں حملہ آور ہیں۔ پس اس قدیم صداقت کے دشمن کو سچلتے اور اپنے پاؤں تلے مسلتے ہوئے آگے بڑھو اور اس کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دو تا کہ پھر کعبہ کے قلعہ کی طرف کوئی بُری نگاہ سے نہ دیکھ سکے اور یہ گڑھی جو اس قلعہ کی حفاظت کے لئے اللہ تعالیٰ نے بنائی ہے اپنے وجود کی ضرورت کو دنیا سے منوالے اور لوگ تسلیم کرنے پر مجبور ہوں کہ فی الواقع یہ زمین ارضِ حرم کا ہی حصہ ہے کیونکہ وہ جس نے حرم کی حفاظت کی وہ حرم ہی کا حصہ ہے وہ جس کی رگوں میں ماں کا خون دوڑ رہا ہوتا ہے وہی ماں کی حفاظت کرتا ہے اور جو ماں پر حملہ ہوتے ہوئے خاموش رہتا ہے وہ ہرگز حلال کا بچہ نہیں ہوتا اور نہ اُس کا لڑکا کہلانے کا مستحق ہو سکتا ہے۔ پس دنیا کے اعتراضوں کی پرواہ مت کرو، تمہارے سپرد خدا تعالیٰ نے خانہ کعبہ اور اسلام کی حفاظت کا کام کیا ہے پس تم دلیری دکھاؤ اور جرات سے کام لو۔ خدا تمہارے آگے چل رہا ہے اور اُس کی فوجیں تمہارے دائیں اور بائیں ہیں جس دن تم ہمت کر کے دشمن کے مقابلہ کے لئے نکل کھڑے ہو گے اُس دن خدا تمہارے لئے وہی نشان دکھائی گا جو اُس نے ابرہہ کے لشکر کے لئے دکھایا۔