انوارالعلوم (جلد 15) — Page 54
انوار العلوم جلد ۱۵ انقلاب حقیقی ン انسانی دماغ ترقی کر کے ایسے اعلیٰ مقام پر پہنچ چکا تھا کہ اس کے لئے اس قسم کی رہنمائی کی ضرورت تھی ۔ چنانچہ حدیث میں جو آتا ہے کہ اول نبي شرعت على لسانه الشرائع اس کے مضمون کا قرآن شریف سے بھی پتہ چلتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّا أَوْ حَيْنَا إِلَيْكَ كمَا أَوْحَيْنَا إِلَى نُوحٍ وَالنَّبِيِّنَ مِنْ بَعْدِهِ : ۳۸ کہ اے محمد محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! ہم نے تیری طرف جو وحی نازل کی ہے یہ ویسی ہی وحی ہے جیسی وحی نوح اور اسکے بعد کے انبیاء کی طرف نازل کی گئی تھی ۔ گویا پہلی وحی عقائد کی نسبت نوح کو ہوئی تھی اور سب سے پہلے تفصیلات صفات الہیہ کا دروازہ اس پر کھولا گیا تھا کیونکہ اس وقت تک انسانی دماغ بہت ترقی کر گیا تھا اور اس نے صفات الہیہ کا ادراک کرنا شروع کر دیا تھا۔ اور اس فکر میں ٹھو کر کھا کر اس نے شرک کا عقیدہ ایجاد کر لیا تھا۔ چنانچہ شرک کا ذکر قرآن کریم میں نوح کے ذکر کے ساتھ ہی شروع ۔ ہوتا ہے۔ پس نوح اول شارع نبی تھے ۔ ان معنوں میں کہ ان کے زمانہ میں انسان روحانیت کی باریک راہوں پر قدم زن ہونے لگ گیا تھا اور اُس کا دماغ مافوق الطبعیات کو سمجھنے کی کوششوں میں لگ گیا تھا۔ تیسرا دور۔ ابراہیمی تحریک اس کے بعد تیر اور ابراہیم کا ہے۔ ونوح کے متعلق قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے زمانہ میں شرک ہو چکا تھا اور اس نے شرک کو سختی سے روکا ۔ لیکن در حقیقت وہ دور صفات الہیہ کے احساس کا ابتدائی دور تھا اور شرک بھی صرف بسیط شکل میں تھا ۔ بعض لوگ بزرگوں کے مجسے پوجنے لگ گئے تھے۔ بعض اور نے کوئی اور سادہ قسم کا شرک اختیار کر لیا تھا مگر ابراہیم کے زمانہ میں شرک ایک فلسفی مضمون بن گیا تھا اور اب عقلوں پر فلسفہ کا غلبہ شروع ہو گیا تھا اور اس کے ساتھ تو حید کی باریک راہیں نکل آئی تھیں جن پر عمل کرنا صرف توحید کے موٹے مسائل پر عمل کرنے سے بہت مشکل تھا۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے بُت پرستی دنیا میں آج بھی موجود ہے ۔ مگر آج جب بُت پرستوں کو کہا جاتا ہے کہ تم کیوں بُت پرستی کرتے ہو تو وہ کہتے ہیں ہم تو کوئی بت پرستی نہیں کرتے ۔ ہم تو صرف اپنی توجہ کے اجتماع کے لئے ایک بُت سامنے رکھ لیتے ہیں ۔ گویا شرک تو وہی ہے جو پہلے تھا مگر اب شرک کو ایک نیا رنگ دے یا گیا ہے۔ اسی طرح ابراہیم کے زمانہ میں شرک کو نیا