انوارالعلوم (جلد 15) — Page 44
انوار العلوم جلد ۱۵ انقلاب حقیقی مذہبی تحریکات کے بڑے بڑے دور کون سے ہیں؟ اس تمہید کے بعد میں بتاتا ہوں کہ دُنیوی تمدن اور تہذیب کے ادوار کے مقابل پر الہی تہذیب کے جو دور گزرے ہیں وہ کیا تھے سو یا د رکھنا چاہئے کہ:۔ سے ہوتا ہے کہ موجودہ سب سے دور آدم کا پیغام پہلا دور آدم کا تھا۔ قرآن کریم میں حصہ قرآن کری علوم انسانی الله کی به حضرت آدم علیہ السلام کی نسبت آتا ہے: ۔ واذ قالَ رَبُّكَ لِلْمَلَئِكَةِ إِنِّي جَاعِلُ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً ، قَالُوا اتَجْعَلُ فِيْهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدماء ٣٤ اس سے ظاہر ہے کہ آدم وہ پہلے نبی تھے جنہوں نے تمدن کی بنیاد ڈالی اور نظام کو قائم کیا مگر اس جگہ آدم سے مراد وہ آدم نہیں جن سے انسانی نسل چلی بلکہ وہ آدم مراد ہیں جن سے تمدن کا دور چلا ۔ یعنی اس سے پہلے انسان تمدن کے اُس مقام تک نہیں پہنچا تھا کہ شریعت کا حامل ہوتا بلکہ ابھی وہ متمدن بھی نہیں تھا اور نہ اس قابل تھا کہ انسان کہلاتا وہ زیادہ سے زیادہ ایک اعلیٰ حیوان کہلانے کا مستحق تھا۔ میں اس بات کا قائل نہیں کہ بندر سے انسان بنا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس بات کو غلط ثابت کر سکتا ہوں ۔ انسانی پیدائش ارتقائی مستقل سے ہوئی مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ انسانی ترقی ارتقاء کے اصول کے مطابق ہوئی ہے۔ اُس وقت انسان کی ایسی ہی حالت تھی جیسے بچہ کی ۔ اب اگر کوئی چار سالہ بچہ کو کہے کہ تو روزہ رکھ تو اُسے ہر شخص پاگل سمجھے گا اسی طرح ابتداء میں انسان کی ایسی حالت تھی کہ وہ ابھی اس مقام تک نہیں پہنچا تھا کہ وہ شریعت کا حامل ہوتا۔ دور اول کی حقیقت میں ایک زمانہ انسا پر ایسا آیا ہے کہ جب وہ گوانسان ہی کہلاتا تھا مگر ابھی وہ حیات دائمی پانے کا مستحق نہیں تھا۔ جب اس حالت سے اس نے ترقی کی اور اس کا دماغ اس قابل ہو گیا کہ وہ قانون شریعت کا حامل ہو سکے تو پہلا قانون جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُترا وہ یہ تھا کہ مل کر رہو اور ایک افسر کے ماتحت اپنی زندگی بسر کرو۔ گویا اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلا قانون لانے والا سادہ عبادت الہی کے علاوہ