انوارالعلوم (جلد 15) — Page 415
انوار العلوم جلد ۱۵ تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ اور یہ ایک شعر ظاہری رنگ میں بھی پورا ہوتا ہے اور اس وجہ سے کہ ہم لوگوں کو باطن کا بھی خیال رہے یہ محض ظاہری رسم ہی نہ رہے میں نے ایک اقرار نامہ تجویز ریز کیا۔ کیا ہے پہلے میں اسے پڑھ کر سنا دیتا ہوں اس کے بعد میں کہتا جاؤں گا اور دوست اِسے دُہراتے جائیں ۔ اقرار نامہ یہ ہے:۔ میں اقرار کرتا ہوں کہ جہاں تک میری طاقت اور سمجھ ہے اسلام اور احمدیت کے قیام ، اس کی مضبوطی اور اس کی اشاعت کیلئے آخر دم تک کوشش کرتا رہوں گا اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے اِس امر کے لئے ہر ممکن قربانی پیش کروں گا کہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام دوسرے سب دینوں اور سلسلوں پر غالب رہے اور اِس کا جھنڈا کبھی سر نگوں نہ ہو بلکہ دوسرے سب جھنڈوں سے اونچا اڑتا رہے۔ اللهم امِينَ اللَّهَمَّ آمِينَ اللَّهُمَّ آمِينَ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ روئیداد خلافت جو بلی ۱۹۳۹ صفحه ۹ تا ۲۴ ) ا بخاری کتاب فضل ليلة القدر باب رفع معرفة ليلة القدر اسد الغابة جلد ۲ صفحہ ۲۶۵، ۲۶۶ الجمعة: ٣ تذکرہ صفحہ ۳۸۱۔ ایڈیشن چہارم ه تذکره صفحه ۳۸۰۔ ایڈیشن چہارم ۶ مسند احمد بن حنبل صفحه ۳۵۳- المكتب الاسلامي بيروت تاریخ طبری جلد ۵ صفحه ۵۷۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء مسلم کتاب الفتن باب ذكر الدجال