انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 302 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 302

انوار العلوم جلد ۱۵ سیر روحانی تقریر (۱) صلى الله بات بھی نہیں جانتے کہ ان کی قوم کب ترقی کریگی ۔ یہ برابر تباہ ہوتے جا رہے ہیں مگر نہیں جانتے کہ ان کی تباہی کب دُور ہو گی ۔ اس کے مقابلہ میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو پہلے اکیلا تھا آج بہتوں کا سردار بنا ہو ا ہے اگر انہیں ستاروں سے علم غیب حاصل ہو سکتا ہے تو کیوں یہ اپنی ترقی کا زمانہ نہیں بتا سکتے اور کیوں محمد ﷺ کی ترقی کو جو ستاروں سے عا اسے علم غیب حاص غیب حاصل کرنے کا قائل نہیں روک نہیں دیتے ؟ جب یہ اپنی ترقی کا زمانہ بھی نہیں بتا سکتے تو انہوں نے اور کونسی غیب کی خبر بتانی ہے۔ پھر فرمایا یہ تو دنیا کی بات ہے بَلِ الرَكَ عِلْمُهُمْ فِي الْآخِرَةِ - بَعْدَ الْمَوْتِ کی حالت کے متعلق یہ علم سے بالکل خالی ہیں اور حق بات تو یہ ہے کہ یہ اندھوں کی طرح تخمینے کرتے ہیں جو کبھی غلطی کرتا اور کبھی ٹھیک راستہ پر چلتا ہے ۔ جس طرح اندھے کے ہاتھ کبھی لکڑی آ جاتی ہے اور کبھی سانپ ، اسی طرح ان کو بھی کبھی کوئی ایک آدھ بات درست معلوم ہو جاتی ہے اور کبھی حق سے دور باتوں کو سچ سمجھ کر یہ پکڑ لیتے ہیں۔ جب مجھے یہ آیت معلوم ہوئی تو میں نے کہا کہ اگر مصفی علم غیب صرف خدا تعالیٰ کے پاس ہی ہے تو ہمیں اس کا کیا فائدہ ہوا؟ اٹکل پچھ والے کو تو پھر بھی کبھی لکڑی مل جاتی ہے مگر ہم تو اس طرح انکل بچو والے فائدہ سے بھی محروم ہو گئے ۔ اس پر میں نے دیکھا کہ قرآن نے میرے اس شبہ کا بھی جواب دے دیا اور اس نے فرمایا۔ عَلِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى من رسول ا کہ ہم نے یہ علم غیب صرف اپنے پاس ہی نہیں رکھا بلکہ ہم کبھی اپنے بندوں کو اس غیب سے مطلع بھی کر دیا کرتے ہیں مگر اُنہی کو جن کو ہم چن لیتے ہیں، ہر کس و ناکس کو غیب کی خبریں نہیں بتاتے ۔ پھر میں نے کہا کہ غلبہ غیب کا بیشک نبیوں کو ہی حاصل ہو مگر عام انسانوں کو بھی تو کبھی علم غیب کی ضرورت ہوتی ہے کیا ان کیلئے بھی کوئی راہ ہے؟ اس پر مجھے جواب ملا کہ ہاں ۔ ان الذين قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ الَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ ۔ نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِيَ انْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَعُونَ - نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ - ١٣ جنہوں نے یہ کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر انہوں نے لوگوں کی مخالفت کی پروا نہ کی بلکہ استقامت سے سچے مذہب پر قائم رہے ان پر اللہ تعالیٰ کے فرشتے نازل ہوتے ہیں جو کہتے ہیں وہ لوگ