انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxiv of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page xxiv

انوار العلوم جلد ۱۵ صورت میں شائع ہورہا ہے ۔ تعارف کتب اس خطاب میں حضور نے سب سے پہلے شیخ عبد الرحمن مصری اور ان کے ساتھیوں کی ایک اشتعال انگیز حرکت کا ذکر فرمایا۔ جس کے بعد سلسلہ کے اخبارات کے بارہ میں بعض ہدایات فرمائیں ۔ نیز تعلیم و تربیت ، اچھوتوں میں تبلیغ اور مغربی کھیلوں کی بجائے دیسی کھیلوں کو رائج کرنے کے بارہ میں ارشادات فرمائے ۔ اسی طرح تحریک جدید کے ماتحت ۵ هزار مبلغ تیار کرنے ، ہجری شمسی کیلنڈر کے بارہ میں ارشادات اور ہدایات نیز سال میں ہر احمدی کو ایک بیعت کروانے ، لڑکیوں کو ورثہ دینے جیسی تحریکات اس خطاب میں شامل ہیں ۔ اس خطاب کے آخر پر حضور نے اصلاح اعمال کا ایک لطیف گر بیان کرتے ہوئے آنحضرت علی کی اس نصیحت کی طرف توجہ دلائی جو آپ نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمائی کہ صلى الله عروسه ہر مسلمان کی جان ، اُس کا مال اور اُس کی عزت خدا کے حضور وہی مقام رکھتی ہے جو حج کا دن رکھتا ہے، صلى الله عروسه ۔ مہ رکھتا ہے اور اس سلسلہ میں آنحضرت ﷺ نے تحریک لحجہ رکھتا ہے اور جو مکہ ومکرمہ رکھتا ہے او جو ذوالحجہ فرمائی کہ :۔ جو یہ حدیث سنے اُسے دوسروں تک پہنچادے“۔ اس وصیت کے بارہ میں فرمایا کہ یہ وصیت قومی تربیت و اتحاد اور اعلیٰ اخلاق کے حصول کا ایک سنہری و نایاب گر ہے ۔ وہ نصیحت یا وصیت یہ ہے کہ اے مسلمانو ! خانہ کعبہ، ایام حج اور ماہِ حج کی جو عزت و حرمت تمہارے دلوں میں ہے وہی عزت تمہیں ادنیٰ سے ادنی مومن کے جان و مال اور عزت کی کرنی چاہئے ۔ اپنے اس اہم خطاب کے آخر میں آپ نے فرمایا:۔ اگر مسلمان یہ حدیث ایک دوسرے کو پہنچاتے رہتے تو ان کے دلوں میں ایسی نرمی ،محبت ، دیانت اور تقویٰ پیدا ہو جاتا کہ وہ اپنے کسی بھائی کو نہ ستاتے ۔ نہ اس کی جان پر حملہ کرتے نہ اُس کے مال پر حملہ کرتے ، نہ اُس کی آبرو پر حملہ کرتے ۔ اور اگر کوئی منہ پھٹ کبھی حملہ کر بیٹھتا تو دوسرا اسے یاد دلا دیتا کہ میاں ! کیا کرنے لگے ہو۔ تم خانہ کعبہ پر حملہ کرتے ہو، تم ذوالحجہ پر حملہ کرتے ہو، تم حج کے دن پر حملہ کرتے ہو ۔ کیا اتنے مقدس مقامات پر ات پر حملہ کرتے ہوئے تمہیں : تے ہوئے تمہیں شرم نہیں آتی آتی ؟ اور یقیناً اس کے بعد وہ