انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 88 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 88

انوار العلوم جلد ۱۵ انقلاب حقیقی خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی یہی آیت الہا ما نازل ہوئی ہے تا یہ بتایا جائے کہ وہ زمانہ جس میں اس کا ذکر تھا آ پہنچا ہے۔ پُرانے مفسرین بھی اسی امر پر متفق ہیں کہ یہ آیت آخری زمانہ کے متعلق ہے اور کہ یہ کام مسیح موعود کے زمانہ میں ہونے والا ہے۔ غرض ان آیات میں بتایا گیا ہے کہ بعثتِ اولی میں تو قیام دین کا کام مقدر تھا اور بعثت ثانیہ میں باقی مذاہب پر اسلام کو غالب کر دینے کا کام مقدر ہے یعنی (۱) دلائل و براہین سے ان کے متبعین کو اسلام میں داخل کرنا اور (۲) ان کی تہذیب و تمدن کو مٹا کر اسلامی تمدن اور تہذیب کو اس کی جگہ قائم کر دینا اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم نے مسیح موعود کو محض اسی مقصد کیلئے بھیجا ہے ۔ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلم تا کہ تمام دینوں پر وہ اسلام کو غالب کر دے۔ اب دیکھنا چاہئے کہ تمام ادیان پر اسلام کا کلی غلبہ کسی طرح غلبہ اسلام کے ذرائع ا ا ا ا ا ا ر ہے؟ اگر خالی تعلیم لی جائے اور یہ خیال کیا جائے کہ ہر مذہب کے چند آدمیوں کو ہم اپنے اندر شامل کر لیں گے تو یہ ان کے ادیان پر غلبہ نہیں کہلا سکتا کیونکہ ادیان باطلہ بہر حال موجود رہیں گے اور وہ اسلام سے الگ ہونگے ۔ اسلام کا ان پر کوئی غلبہ نہیں ہوگا ۔ پس لازما ماننا پڑتا ہے کہ غلبہ کے یہ معنی نہیں بلکہ غلبہ کے معنی یہ ہیں کہ جس طرح آج با وجود مذاہب کے اختلاف کے مغربی تہذیب دنیا پر غالب آئی ہوئی ہے اسی طرح ہمارا کام ہے کہ ہم اسلامی تمدن اور اسلامی تہذیب کو اس قدر رائج کریں کہ لوگ خواہ عیسائی ہوں مگر ان کی تہذیب اور ان کا تمدن اسلامی ہو۔ لوگ خواہ یہودی ہوں مگر ان کی تہذیب اور ان کا تمدن اسلامی ہو، لوگ خواہ مذہباً ہندو ہوں مگر ان کی تہذیب اور ان کا تمدن اسلامی ہو، یہ چیز ہے جس کے پیدا کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا کہ تہذیب اسلامی کو اتنا رائج کیا جائے اتنا رائج کیا جائے کہ اگر کچھ حصہ دنیا کا اسلام سے باہر بھی رہ جائے پھر بھی اسلامی تہذیب ان کے گھروں میں داخل ہو جائے اور وہ وہی تمدن قبول کریں جو اسلامی تمدن ہو۔ گویا جس طرح آج کل لوگ کہتے ہیں کہ مغربی تمدن بہتر ہے اسی طرح دنیا میں ایک ایسی رو چل پڑے کہ ہر شخص یہ کہنے لگ جائے کہ اسلامی تمدن ہی سب سے بہتر ہے۔ علیہ السلام کے انقلاب حقیقی کے متعلق حضرت مسیح موعود کے الہامات حضرت کی موعود الہامات کو اگر دیکھا جائے تو ان میں اس دعوی کا وجود پایا جاتا ہے چنانچہ (1) حضرت مسیح موعود جاتا