انوارالعلوم (جلد 14) — Page 37
انوار العلوم جلد ۱۴ احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی ۔ فِدَاهُ قَلْبِی وَ نَفْسِی کے الزام کے متعلق ۔ جس کا یہ مطلب ہے کہ گویا میں نے اصل بنائے مباہلہ کو ترک کر دیا ہے حالانکہ یہ بالکل غلط ہے میں نے کبھی اصل بنائے مباہلہ کو ترک نہیں کیا بلکہ اس کے برعکس میں نے تو یہ کہا تھا کہ احرار اس لئے ہتک آنحضرت ﷺ کے صلى الله عروسه الزام کے متعلق مباہلہ کرنے سے گریز کرتے ہیں کہ انہیں معلوم ہے کہ مسلمانوں میں سے تعلیم یافتہ طبقہ جانتا ہے کہ احرار کا یہ الزام کہ بانی سلسلہ احمدیہ اور جماعت احمد یہ نے آنحضرت ﷺ کی ہتک کی ہے بالکل غلط اور بے بنیاد ہے لیکن پھر بھی ہم احرار کے اس مطالبہ کو تسلیم کر لیتے ہیں کہ صداقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر بھی مباہلہ ہو جائے بشرطیکہ یہ مباہلہ پہلے مباہلہ کے علاوہ ہو اور اس کے لئے الگ پانچ سو آدمیوں کی تعداد دونوں فریق کی طرف سے پیش کی جائے لیکن لیڈر وہی ہوں ۔ اب رہا مباہلہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد کا سوال ، اس کے متعلق صدر احرار کا نفرنس چنیوٹ میں بیان کرتے ہیں کہ:۔ ۲۳ ۔ نومبر کو زعمائے احرار اور ہزاروں مسلمان قادیان کے میدان مباہلہ میں پہنچ جائیں گے ۔“ ( مجاہد ۶ نومبر صفحه ۲ ) جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ مباہلہ نہیں بلکہ ہنگامہ کرنے کی تجویز ہو رہی ہے ۔ مسٹر مظہر علی صاحب اظہر بھی اپنے جواب میں کہتے ہیں ' پانچ سو اور ہزار کی شرط خود مرزا صاحب کی دو عائد کردہ ہے ہمارے نمائندے ہزار سے بھی بہت زیادہ ہوں گے ۔ ( مجاہد ۵ نو مبر صفحہ ۷ ) ان الفاظ سے واضح ہے کہ میری بیان کردہ شرائط کو وہ صرف میرے لئے محبت قرار دیتے ہیں اور خود اس پر کار بند ہونے کے لئے تیار نہیں لیکن اس کے باوجود اخبار میں اعلان کرتے چلے جاتے ہیں کہ انہیں میری سب شرائط منظور ہیں ۔ اگر شرائط کی منظوری اسی کا نام ہے تو کوئی خدا کا بندہ یہ بتائے کہ نا منظوری کسے کہتے ہیں ؟ مباہلہ کرنے والوں کی فہرستیں تصفیہ کے ساتھ مباہلہ کرنے والوں کی فہرستیں بھی دی جائیں تا کہ ان کے متعلق تحقیق کر لی جائے ۔ اظہر صاحب کہتے ہیں اگر ان میں سے کوئی بیمار ہو گیا تو اس کا کیا علاج ہوگا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس کا علاج آسان ہے اور وہ یہ کا ؟ کا کہ که دس کہ دس یا پندرہ فیصدی نام مطلوبہ تعداد سے زیادہ دے دیئے جائیں ۔ اگر پانچ سو میں سے یا ہزار میں سے جتنی تعداد کا بھی فیصلہ ہو، بعض لوگ نہ پہنچ سکیں تو ان کی خالی جگہ زائد تعداد میں