انوارالعلوم (جلد 14) — Page 31
انوار العلوم جلد ۱۴ مجلس احرار کا مباہلہ کے متعلق نا پسندیدہ رویہ انتظار کئے بغیر میں اُس خدائے قہار وجبار، مالک و مختار ، مُعزّ و دل نجی اور منیت کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میرا اور سب جماعت احمد یہ کہ کا بحیثیت جماعت یہ عقیدہ ہے ( اور اگر کوئی دوسرا شخص اس کے خلاف کہتا ہے تو وہ مردود ہے اور ہم میں سے نہیں ) کہ رسول کریم افضل الرسل اور سید ولد آدم تھے۔ یہی تعلیم ہمیں بانی سلسلہ احمد یہ علیہ الصلوۃ والسلام نے دی ہے اور اسی پر ہم قائم ہیں ۔ رسول کریم ﷺ کی امت اپنے آپ کو جانتے ہیں اور سب عزتوں سے زیادہ اس عزت کو سمجھتے ہیں ۔ بے شک ہم بانی سلسلہ احمد یہ کو خدا کاماً مور اور مرسل اور دنیا کے لئے ہادی سمجھتے ہیں لیکن ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ آپ کو جو کچھ ملا وہ رسول کریم ﷺ کے طفیل اور آپ کی شاگردی سے ملا تھا۔ اور آپ کی بعثت کا مقصد صرف صلى الله اسلام کی اشاعت اور قرآن کریم کی عظمت کا قیام اور رسول کریم ﷺ کے فیضان کو جاری کرنا تھا اور جیسا کہ آپ نے خود فرمایا ہے۔ عروسه ایں چشمہ رواں کہ بخلق خدا دہم است یک قطره از بحر کمال محمد این آتشم ز آتش مهر محمدی است وایں آب من ز آب زُلالِ محمدؐ است ۲ آپ جو نور دنیا میں پھیلاتے تھے وہ رسول کریم ﷺ کے نور کا ایک شعلہ تھا اور بس ۔ آپ رسول کریم ﷺ سے جدا نہ تھے اور نہ ان کے مد مقابل ۔ اور اسی طرح یہ کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دنیا کے دوسرے سب مقامات سے جن میں قادیان بھی شامل ہے ، افضل اور اعلیٰ ہیں اور ہم احمدی بحیثیت جماعت ان دونوں مقامات کی گہری عزت اپنے دلوں میں رکھتے ہیں اور ان کی عزت پر اپنی عزت کو قربان کرتے ہیں اور آئندہ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ اور میں خدائے واحد و قہار کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اس اعلان میں کوئی جھوٹ نہیں بول رہا۔ میرا دل سے یہی ایمان ہے اور اگر میں جھوٹ سے یا اخفاء یا دھوکا سے کام لے رہا ہوں تو میں اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ دعا کرتا ہوں کہ :۔ اے خدا ! ایک جماعت کا امام ہونے کے لحاظ سے اس قسم کا دھوکا دینا نہایت خطرناک فساد پیدا کر سکتا ہے ۔ پس اگر میں نے اوپر کا اعلان کرنے میں جھوٹ، دھو کے یا چالبازی سے کام لیا ہے تو مجھ پر اور میرے بیوی بچوں پر لعنت کر ۔ لیکن اگر