انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 532 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 532

انوار العلوم جلد ۱۴ (۲) ۲۱ ۔ جنوری کا الہام ہے۔ مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر مَلْعُونِينَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أَخِذُوا وہ ملعون ہیں جہاں کہیں پائے جائیں گے پکڑے جائیں گے ۔ (۳) إِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ ۲۷ صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں ۔ پھر ۲۶ ۔ جنوری کے الہامات ہیں (۴) حَرَّقَهُمَا اللَّهُ ۲۸ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو جلا دے گا۔ (۵) قَتَلَهُمَا اللَّهُ ۲۹ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو تباہ کر دے گا۔ (۶) میری فتح ہوئی ۔ (۷) إِنَّا رَادُّوهُ إِلَيْكَ * سے ہم اسے تیری طرف واپس لائیں گے ۔ (۸) أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ سَمْعِی تو مجھے ایسا ہی پیارا ہے جیسے میرا ذکر کیونکہ سمع ذکر اور شہرت کو بھی کہتے ہیں ۔ - پھر ۲۸ ۔ جنوری کے الہامات ہیں :۔ (۹) إِنِّي مَعَكَ يَا إِبْرَاهِيمُ اے اے ابراہیم میں تیرے ساتھ ہوں ۔ (۱۰) از خدا یا بند مردانِ خدا ۔ ۲ سے خدا کے بندے خدا سے پاتے ہیں ۔ اس کے بعد ۹ ۔ فروری کے الہامات جو پہلے بیان ہو چکے ہیں ان الہامات کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح سورۃ احزاب کی آیتوں میں اہلِ بیت کا ذکر ہے اسی طرح یہاں بھی ہے ۔ جس طرح وہاں بعض تکلیف دینے والوں کا ذکر ہے اسی طرح یہاں بھی ہے۔ جس طرح وہاں مَلْعُوْنِيْنَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أُخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلًا ہے اس سلسلۂ الہام میں بھی ہے۔ بلکہ یہ عجیب بات ہے کہ ۹۔ فروری کے الہاموں میں دوسری آیت سورہ نحل کی ہے ۔ یعنی اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ اور اس آیت سے پہلے قرآن کریم میں بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ذکر ہے چنانچہ فرماتا ہے ۔ ثُمَّ اَوْ حَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعُ مِلَّةَ ابْرِهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ - ۳۳ اور یہاں بھی ۲۸ ۔ جنوری کا یہ الہام ہے کہ انبی مَعَكَ يَا إِبْراهِيمُ ۔ اس طرح تمام الہاموں کی کڑی مکمل ہو جاتی ہے اور پتہ لگتا ہے کہ ۱۹ ۔ جنوری کے الہام سے ۹ ۔ فروری کے الہامات تک آپ کو چار دفعہ الہام ہوئے ہیں یعنی ۱۹۔