انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 462 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 462

انوار العلوم جلد ۱۴ قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمد یہ کا فرض ایک حادثہ ایک حادثہ کی صورت میں ظاہر ہوا۔ یعنی وہ حملہ جو ایک احمدی نوجوان احباب کو اس واقعہ کاعلم ہو گیا ہوگا چوتھوڑے ہی دن ہوئے، قادیان میں میاں عزیز احمد نے میاں فخرالدین صاحب ملتانی پر کیا ۔ جب اس حملہ کی ہمیں پہلے پہلے اطلاع ملی تو وہ ایسی شکل میں تھی جس سے اندازہ یہ کیا گیا کہ یہ ایک باہمی لڑائی تھی جس میں غالباً حملہ میاں فخرالدین صاحب کے ساتھیوں نے کیا تھا اور اس کی بناء بعض معتبر گواہوں کی گواہی تھی جنہوں نے بیان کیا تھا کہ انہوں نے پہلے دو شخصوں کو میاں عزیز احمد پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد انہوں نے اُٹھ کر ان میں سے ایک پر حملہ کیا ۔ لیکن پیر (سوموار ) کو یعنی حملہ کے تیسرے دن جبکہ مختلف بیانات اکٹھے ہو گئے اور مرزا عبدالحق صاحب وکیل ملزم نے مجھے وہ بیان آ کر سنائے تو مجھے یہ شبہ پیدا ہوا کہ غالبا معاملہ کو صحیح طور پر نہیں سمجھا گیا اور مختلف شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے یہ نتیجہ نکالا کہ غالباً لڑائی دو جگہ پر ہوئی ہے ۔ یعنی پہلے بازار کے اُس حصہ میں جہاں نسبتاً ہندو، سکھ اور غیر احمدی دکاندار زیادہ ہیں اور پھر چند گز ہٹ کر اس جگہ پر جہاں احمدی دکاندار زیادہ ہیں اور غالباً وہ گواہ جن کی گواہی سے پہلے نتیجہ نکالا گیا تھا، اس وقوعہ کے گواہ تھے جوان کی دکانوں کے سامنے پہلے حملہ کے بعد ہوا تھا۔ پس چونکہ ایک طرف سکھ اور ہندو گواہوں میں سے بعض ایسے تھے جن کی گواہی کو گلی طور پر رد نہیں کیا جا سکتا تھا اور دوسری طرف احمدی گواہوں نے اس حملہ کو نہیں دیکھا تھا جو میاں فخرالدین صاحب پر ہوا تھا حالانکہ اس حملہ کا ہونا قطعی تھا اس لئے لازما یہ نتیجہ نکالنا پڑا کہ