انوارالعلوم (جلد 14) — Page 375
انوار العلوم جلد ۱۴ فضائل القرآن (۶) لیکن میرا اندازہ ہے کہ تین سو بلکہ اس سے بھی زیادہ دلائل ایسے دیے جا سکتے ہیں جن سے قرآن کریم کی فضیلت ثابت ہوتی ہے اور جن کے مقابلہ میں عام انسانی کتا بیں تو الگ رہیں الہامی کتابیں بھی نہیں ٹھہر سکتیں۔ لیکن ان کا لکھنا میرے بس کی بات نہیں ۔۔ کام اتنا زیادہ ہو گیا ہے اور پھر صحت ایسی خراب رہتی ہے کہ اس کو دیکھتے ہوئے یہ کام بظاہر نا ممکن نظر آتا ہے۔ - اس کے بعد میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور دوستوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آپ لوگ جلسے پر آئے ، تقریریں سنیں اور جلسہ ختم ہو گیا ۔ اس جگہ آنے اور تقریریں سننے کا آخر کوئی فائدہ ہونا چاہئے ورنہ آ کر خالی ہاتھ چلے جانا تو اپنے اوقات اور اموال کو ضائع کرنا ہے ۔ پس جلسہ سالانہ سے فائدہ اُٹھاؤ اور اس دفعہ میں نے جو مضمون بیان کیا ہے اس کی مناسبت سے کوشش کرو کہ تم طیر بن جاؤ۔ اور ہد ہد والے کمال تم میں آ جائیں ۔ اگر سلیمان کی اُمت میں سے ایک شخص جس کا نام ہد ہد تھا اتنے کمال اپنے اندر پیدا کر سکتا ہے کہ توحید کے بار یک اسرار کا اُسے علم ہو جاتا ہے، سیا ہو جاتا ہے، سیاست سے وہ واو ، وہ واقف ہوتا ہے، سلیمان شام میں ہوتے ہیں اور وہ یمن کی خبر انہیں پہنچا دیتا ہے اور کہتا ہے کہ وہاں جو شرک نظر آتا ہے اُس کو دور کرنا چاہئے حالانکہ سلیمان صرف ایک قوم کی طرف مبعوث ہوئے تھے تو وہ قوم جسے خدا نے یہ کہا ہے کہ جاؤ اور ساری دنیا میں میرا پیغام پہنچاؤ اُس کے افراد کے اندر اگر اپنے مذہب کا درد نہ ہو تو یہ کتنی شرم کی اور بتایا بات ہوگی ۔ غالباً اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو شرمانے کیلئے یہ قصہ بیان کیا ہے اور نہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت کے مقابلہ میں تو سلیمان کی اُمت ایسی ہی ہے جیسے باز کے مقابلہ میں ہد ہد ۔ پس جب ہد ہد یہ کمال دکھا سکتا ہے تو بازوں کو اپنے اندر جو کمالات پیدا کرنے چاہئیں وہ کسی سے مخفی نہیں ہو سکتے ۔ پس اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بازو! اپنے اندر جوش اخلاص اور ہمت پیدا کرو۔ تم آسمان کی طرف اُڈو کیونکہ تمہارا خدا اوپر ہے تم نیچے مت دیکھو۔ اور معمولی معمولی باتوں کے پیچھے مت پڑو کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہیں چاہتاہے۔ آ ہیں۔ طائر بنانا چاہتا ہے۔ کتنی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن پر تمہیں ابتلاء آ جاتے ہیں ۔ کہیں اس بات پر لڑائی ہو جاتی ہے کہ فلاں معہدہ مجھے کیوں نہیں ملا ، کہیں اس