انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 185 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 185

انوار العلوم جلد ۱۴ ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے تقریر فرموده ۲ مارچ ۱۹۳۶ء بر موقع افتتاح سکول دار البرکات قادیان ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ آج آپ لوگوں کو یہاں آنے کی اس لئے تکلیف دی گئی ہے کہ میرا منشاء ہے آج ہم دعا کر کے اس صنعتی سکول کا افتتاح کریں جس کا اعلان میں پہلے کر چکا ہوں ۔ دنیا میں تعلیم اور صنعت و حرفت علیحدہ علیحدہ تنگ دائروں میں تقسیم ہو سکتی ہے۔ ورنہ بڑے بڑے دائرے تو صرف دو ہی ہیں ۔ جیسا کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے ۔ علم دو ہیں ۔ علم الادیان اور عِلْمُ الْأَبْدَان کے یعنی ایک علم وہ ہے جو دین کو نفع دیتا ہے اور دوسرا علم وہ ہے جو جسم کو نفع دیتا ہے۔ لوگوں نے اس علم کے معنی طب کے بھی کئے ہیں ۔ بیشک طب بھی اس سے مراد ہوسکتی ہے صلى الله نے لیکن اس کے معنی یہ ہیں کہ ہر وہ علم جس کا مادیت کے ساتھ کے ساتھ تعلق ہو۔ پس رسول کریم علی در حقیقت علم کی تعریف یہ فرمائی ہے کہ جو روح یا جسم کو فائدہ دے ۔ جو علم روح یا جسم کیلئے فائدہ مند نہیں رہ مند نہیں وہ علم نہیں کھیل ہے اور اس سے زیادہ اس ، زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں ۔ و ۔ وہ علم جو روح کو نفع دے وہ تو اس وقت دینِ اسلام ہی ہے کیونکہ باقی دین اس قابل نہیں کہ وہ روح کو کوئی فائدہ پہنچا سکیں ۔ روحانی لحاظ سے صحیح طور پر اور ہر ضرورت کے موقع پر نفع دینے والی چیز صرف اسلام ہے ۔ باقی رہا عِلْمُ الأَبْدَان ، اس علم کا تعلق مختلف پیشوں سے ۔ ں سے ہے، پیشے تو لاکھوں ہیں ، لیکن وہ چونکہ ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں اس لئے بڑے بڑے پیشے چند ہی ہیں ۔ مثلاً ایک پیشہ وہ ہے جس سے انسان کی زندگی کا بڑا تعلق ہے اور وہ زراعت ہے ۔ زراعت کے ذریعہ غلہ وغیرہ اور ایسی چیزیں پیدا کی جاتی ہیں جن پر انسان کی زندگی کا دار ومدار ہے۔ اس کے بعد دوسری چیز جسم کو ڈھانکنے کا سوال ہے۔ اس کیلئے کپڑا بننے والے کی ضرورت ہے -