انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 175 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 175

انوار العلوم جلد ۱۴ حقیقت حال دے گا اور غیب سے نصرت کے سامان پیدا ہو جائیں گے ۔ جو بات آج نا ممکن نظر آتی ہے، کل کو ممکن ہی نہیں آسان نظر آئے گی ۔ آج جسے آپ قربانی خیال کرتے ہیں ، کل اسے کھیل سمجھیں گے۔ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں آپ کی امداد اِنْشَاءَ اللہ کروں گا اور میں اس وعدہ پر قائم ہوں اور خدا تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ میری اس ا اسے امید رکھتا ہوں کہ وہ میری اس امداد میں برکت دے گا ۔ وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ خاکسار میرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ قادیان (ضمیمه تاریخ احمدیت جلد ۶ صفحه ۴۰) کے ڈی ولیرا ایمن EAMON DE VALERA (۱۸۸۲ء۔۱۹۷۵ء) آئرلینڈ کا مدبر ۔ نیو یارک میں پیدا ہوا۔ ۱۹۱۶ ء میں بغاوت ایسٹر میں حصہ لینے پر قید ہوا۔ ۱۹۱۷ ء میں سن فین کا صدر بنایا گیا ۔ ۱۹۳۸ ء میں وزیر اعظم بنا۔ دوسری عالمی جنگ میں آئر لینڈ کو غیر جانبدار رکھا ۔ ۱۹۴۸ء میں شکست کھائی مگرا ۱۹۵ ء ، ۱۹۵۴ ء اور ۱۹۵۷ء آئرلینڈ میں پھر عہدہ سنبھالا ۔ ۱۹۵۹ء میں وزارت عظمی سے استعفی دیا اور صدر منتخب ہوا ۔ ( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلدا صفحہ ۴۳۴ لاہور ۱۹۸۷ ء )