انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xi of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page xi

انوار العلوم جلد ۱۴ ♡ تعارف کتب اور مدینہ صلى الله عروسه رسول کریم ﷺ افضل الرسل اور سید ولد آدم تھے یہی تعلیم ہمیں بانی سلسلہ احمد یہ علیہ الصلوۃ والسلام نے دی ہے اور اسی پر ہم قائم ہیں ۔۔۔ اور اسی طرح یہ کہ مکہ مکرمہ بینہ منورہ دنیا کے دوسرے سب مقام مقامات سے۔ سے جن میں قادیان بھی شامل ہے افضل اور اعلیٰ ہیں ۔ اگر میں نے اوپر کا اعلان کرنے میں جھوٹ ، دھو کے یا چالبازی سے کام لیا ہے تو مجھ پر اور میرے بیوی بچوں پر لعنت کر لیکن اگر اے خدا ! میں نے یہ اعلان سچے دل سے اور نیک نیتی سے کیا ہے تو پھر اے میرے رب ! یہ جھوٹ جو بانی سلسلہ احمدیہ کی نسبت ، میری نسبت اور سب جماعت احمد یہ کی نسبت بولا جاتا ہے تو اس کے ازالہ کی خود ہی کوئی تدبیر کر اور اس ذلیل دشمن کو جو ایسا گندہ الزام ہم پر لگاتا ہے یا تو ہدایت دے یا پھر اسے ایسی سزا دے کہ وہ دوسروں کیلئے عبرت کا موجب ہوا اور جماعت احمد یہ کو اس تکلیف کے بدلہ میں جو صرف سچائی کو قبول کرنے کی وجہ سے دی جاتی ہے عزت ، کامیابی اور غیر معمولی نصرت عطا کر کہ تو أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ہے اور مظلوموں کی فریاد کو سننے والا ہے ۔ اللهم امين آپ نے فرمایا میری اس قسم کی وجہ سے جماعت کو اللہ تعالیٰ کی نصرت اور کامیابیاں عطا ہوں گی ۔ إِنْشَاءَ اللهُ (۳) احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی شرائط طے کریں بغیر شرائط طے کئے احرار کے قادیان آنے کی غرض مباہلہ نہیں بلکہ فساد کرنا ہوگی اور اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی یا احرار حضرت المصلح الموعود نے یہ مضمون بھی مباہلہ کے تعلق میں نے نومبر ۱۹۳۵ء کو تحریر فرمایا۔ مجلس احرار کے سیکرٹری نے ” مجاہد اخبار میں یہ اعلان شائع کروائے کہ ہم مباہلہ کی دعوت قبول کرتے ہیں اور چنیوٹ میں انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے تقاریر کیں اور حضور کے بعض