انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 422 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 422

انوار العلوم جلد ۱۳ جواب: ہاں ۔ ب : ہاں 422 سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان سوال: محمد حسین جو قتل ہوا کیا وہ عبدالکریم مباہلہ والے کا ضامن تھا۔ جواب: مجھے معلوم نہیں ۔ سوال: جب محمد علی کو پھانسی ہوئی ۔ آپ نے اس کے جنازہ کی نماز بھی پڑھائی اور جنازہ کو کندھا دیا۔ جواب: جنازہ پڑھانا یاد ہے۔ کندھا دینا اچھی طرح یاد نہیں، ممکن ہے دیا ہو ۔ سوال: کیا محمد علی بہشتی مقبرہ میں دفن ہوا ۔ جواب: ہاں۔ سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ بہشتی مقبرہ خاص مقام ہے قادیان میں اور اس میں خاص آدمی دفن کئے جاتے ہیں ۔ جواب: وہاں ایسے لوگ دفن ہوتے ہیں جنہوں نے وصیت کی ہو اور جسے صدر انجمن نے قبول کر لیا ہو۔ سوال: کیا وہاں دفن ہونے کا معاوضہ دینا پڑتا ہے ۔ جواب: ہر شخص جو اپنی جائداد کے کم از کم ۱/ ۱۰ حصہ کی وصیت کرتا ہے۔ اشاعتِ اسلام کیلئے اسے دفن ہونے کی اجازت دی جاتی ہے ۔ سوال : محمد علی نے کوئی وصیت کی اور کوئی جائیدا دانجمن کو دی ۔ جواب: مجھے وصیت کا یاد پڑتا ہے لیکن جائیداد دینے کے متعلق اس وقت یاد نہیں ۔ سوال: محمد علی کو قتل کی سزا دی گئی اور اس کا جرم ثابت ہو گیا۔ کیا آپ جائز سمجھتے ہیں کہ اسے بہشتی مقبرہ میں دفن کیا جائے ۔ جواب: اس کا جواب تفصیل اور تشریح چاہتا ہے۔ اگر عدالت کہے تو جواب دے سکتا ہوں ۔ سوال: عنایت شاہ اور غریب شاہ جو ۱۹۳۳ ء میں قادیان گئے اور انہوں نے وہاں احرار کا دفتر کھولا ۔ ان کو آپ جانتے ہیں ۔ جواب: غریب شاہ کا نام میں نے سنا ہے۔ عنایت شاہ کا نام نہیں جانتا ( اس موقع پر عدالت کو توجہ دلائی گئی کہ نام کی صحت کا ذمہ وار وکیل ہے ) سوال: کیا عبدالکریم نے آپ سے کہا تھا کہ مباہلہ کر لیں ۔