انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 412 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 412

412 انوار العلوم جلد ۱۳ حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات ہجوم خلق سے ارض حرم ہے پس جاؤ اور دنیا میں پھیل جاؤ کہ کامیابی کا ذریعہ یہی ہے اور جب آواز پہنچے تو یوں جمع ہو جاؤ جس طرح پرندے اُڑ کر جمع ہو جاتے ہیں۔ پھر خواہ کتنی بڑی کوئی فرعونی طاقت تمہارے مٹانے کیلئے کھڑی ہو جائے اُسے معلوم ہو جائے گا کہ احمدیت کو مٹانا آسان نہیں ہے ۔ یہ وہ چیز ہے جس کی میں آپ لوگوں سے امید کرتا ہوں ۔ کیونکہ آپ وہ لوگ ہیں جن میں خدا تعالیٰ نے حقیقی ایمان پیدا کیا اور جو مقدس گھر کے گرد گھومنے والے پرندے ہیں ۔ میں نے خدا تعالیٰ کی ۔ باتیں آپ کو پہنچا دیں، جو کچھ کہنا تھا کہہ دیا اور جو کچھ بتانا تھا بتا دیا اب یہ تمہارا کام ہے کہ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کہتے ہوئے کھڑے ہو جاؤ۔ (الفضل ۲۰ جنوری ۱۹۳۵ء) امتی باب ۲۲ آیت ۱۶ تا ۲۱ مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۱۹۲ - المكتب الاسلامی بیروت ۱۹۷۸ء التحريم: ۵ جامع البیان۔ تالیف ابی جعفر محمد بن جرير الطبرى الجزء الثامن والعشرون صفحہ ۲۱ - مطبع مصطفى البابي الحلبی مصر ۱۹۵۴ء راک فیلر (John Davison Rockefeller) پیدائش ۱۸۳۹ء وفات ۱۹۳۷ء مشہور امریکی صنعت کار اور مخیر ۔ اس کی سٹنڈرڈ آئیل کمپنی امریکہ میں مخالفوں کو بے دردی سے کچل کر تیل صاف کرنے کی صنعت پر چھا گئی ۔ ۱۸۹۲ء میں اس نے شکا گو یو نیورسٹی قائم کی۔ دوسرے فلاحی اداروں پر پچاس کروڑ ڈالر خرچ کئے جن میں راک فیلر فاؤنڈیشن ( قائم شدہ ۱۹۱۳ء) بھی شامل ہے۔ یہ ادارہ صحت عامہ کی بہتری اور سائنس کے فروغ کیلئے قائم کیا گیا ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۱ صفحہ ۶۵۰ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء) کارنیگی اینڈرو ( ۱۸۳۵ء ۔ ۱۹۱۹ء ) امریکی صنعت کار اور انسان دوست ۔ سکاٹ لینڈ میں پیدا ہوا۔ ۱۸۷۳ء کے بعد فولادسازی کی طرف راغب ہوا اور ۱۹۰۰ء میں کارنیگی سٹیل کمپنی پورے ملک کا ایک چوتھائی فولاد تیار کرنے لگی۔ رفاہِ عامہ کیلئے پینتیس کروڑ ڈالر کا ترکہ چھوڑا جس میں نیو یارک کارنیگی ہال (۱۸۹۱ء) اور دو ہزار آٹھ سو سے زائد لائبریریاں شامل ہیں ۔