انوارالعلوم (جلد 13) — Page 396
انوار العلوم جلد ۱۳ 396 حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات سکتا ۔ وہ سمجھتا ہے کہ اگر میں نے اپنے آپ کو شیطان کے آگے ڈال دیا تو اُسے میرے جسم سے تقدس کی خوشبو آ جائے گی اور وہ مجھے پہچان لے گا اور پھاڑ کر پھینک دے گا اس کی مثال ایسی ہی ہے کہ لاہور کے حال کے الیکشن میں ایک الیکشن افسر کے سامنے جو ہماری جماعت سے تعلق رکھتا تھا ایک آدمی ووٹ دینے کے لئے پیش ہوا۔ یہ الیکشن ہندو وارڈ کا تھا اور ووٹ دینے ولا شخص شکل و شباہت سے مسلمان معلوم ہوتا تھا مگر ہندو کی طرف سے ہندو بن کر ووٹ دینے آیا تھا۔ اس احمدی افسر نے اُسے ڈانٹا کہ تو مسلمان ہو کر ووٹ دینے آیا ہے؟ تو اُس نے گھبرا کر کہا۔ قرآن کی قسم ! میں مسلمان نہیں ہندو ہوں اس طرح وہ ظاہر ہو گیا تو جس میں تقدس آ جائے اُس کا تقدس ظاہر ہو ہی جاتا ہے ۔ شیطان اُس کے پیچھے لگا ہوتا ہے وہ آگے دوڑتا جاتا ہے اور اسے خدا تعالیٰ پر بھروسہ ہوتا ہے کہ وہ شیطان سے نہیں پھڑوائے گا اور مصیبت کتنی بھی لمبی ہوتی جائے اس کی روح مضبوط ہوتی جاتی ہے خواہ جسم کمزوری محسوس کرے ۔ جیسے حضرت مسیح علیہ السلام نے مصیبت کے وقت اپنے حواریوں سے کہا۔ آؤ میرے ساتھ دعا کرو مگر وہ گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ بھی اُن کے ساتھ دعا نہ کر سکے ۔ اُس وقت کی حضرت مسیح علیہ السلام کی دعا کے الفاظ کتنے درد ناک ہیں۔ کہتے ہیں ۔ میری روح تو مستعد ہے لیکن جسم کمزور ہے۔ یعنی روح تو صلیب پر لٹکنے کے لئے تیار ہے لیکن جسم چاہتا ہے کہ یہ پیالہ مل جائے اے۔ یہی مومن کی حالت ہوتی ہے ۔ ایک طرف تو وہ رضا یا لقضاء ہوتا ہے کہ جو ہونا ہے ہو جائے مگر اُس کا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر یہ مصیبت ٹل جائے تو اچھا ہے ۔ مگر اللہ تعالیٰ کبھی نہیں چھوڑتا جب تک مومن ہر قسم کے ابتلاء میں سے نہ گزرے۔ چنانچہ فرماتا ہے اَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْ تِكُمْ مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ مَسَّتْهُمُ الْبَأْسَاءُ وَالضَّرَّاءُ وَزُلْزِلُوا حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللَّهِ أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ ۔ " اے مومنو! اے ما مور کی جماعت ! کبھی یہ مت خیال کرو کہ بغیر مصیبتیں اُٹھائے تم کامیاب ہو جاؤ گے ۔ کیا تم سمجھتے ہو کہ تم جنت کے پاس پہنچ جاؤ گے اور اس میں داخل ہو جاؤ گے حالانکہ ابھی تمہاری وہ حالت نہیں ہوئی جو پہلے انبیاء کی جماعتوں کی ہوئی ۔ کیا تمہاری مصیبتیں اس حد تک پہنچ چکی ہیں جو پہلے انبیاء کی جماعتوں کو پہنچیں ۔ اُن کو مالی بھی اور جسمانی بھی مصیبتیں پہنچیں ۔ اور چاروں طرف سے انہیں خوب جھنجوڑا گیا جس طرح جامن کو برتن میں ڈال کر ہلایا جاتا ہے۔