انوارالعلوم (جلد 13) — Page 307
انوار العلوم جلد ۱۳ 307 تحقیق حق کا صحیح طریق یعنی میں نے ہر طرح لوگوں کو سمجھایا مگر لوگ نہ سمجھے اور جب میں نے دیکھا کہ نافرمانی حد سے بڑھتی جا رہی ہے اور بار بار توجہ دلائے جانے کے لوگ باز نہیں آتے اور یہ طوفان گناہ انہیں خدا تعالیٰ سے دور سے دور تر لے جائے گا تب میں نے دعا کی کہ الہی ! اس حالت سے تو بہتر تھا کہ یہ لوگ مر جاتے ۔ کوئی وباء ایسی پڑے کہ یہ لوگ جسمانی موت کا شکار ہو جائیں کیونکہ جولوگ عقل اور سمجھ رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ خدا کے حضور گناہ گار ہو کر جینے سے مرنا ہزار درجہ بہتر ہے۔ اس کے بعد کتاب سراج منیر میں جو ۱۸۹۷ء میں شائع ہوئی، آپ تحریر فرماتے ہیں کہ مجھے الہام ہوا ہے کہ يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدْوَانَا ۳ یعنی دنیا پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ اے دنیا کیلئے مسیح کے طور پر ظاہر ہونے والے! ہم متعدی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں تو ان سے ہمیں بچا۔ اس الہام میں صاف طور پر ایک سخت اور عام طور پر پھیلنے والی متعدی بیماری کی خبر دی گئی تھی بلکہ کئی متعدی وباؤں کی جن میں سے ایک طاعون ہے ۔ اس کے بعد فروری ۱۸۹۸ء کے ابتدائی حصہ میں آپ کو الہام ہوا ہوا الْأَمْرَاضُ ۔ ۔ الا مرا تُشَاعُ وَالنُّفُوسُ تُضَاعُ ۳۹ یعنی ہندوستان میں کئی قسم کے امراض پھیلنے والے ہیں جن سے ہزاروں لاکھوں جانیں ضائع ہوں گی ۔ اُس وقت تک تو عام الفاظ میں متعدی و باؤں کی خبر دی گئی تھی ۔ لیکن ۶ ۔ فروری کو وضاحت سے بتایا گیا کہ ان وباؤں میں سے ایک وبا طاعون ہوگی ۔ چنانچہ ۶ ۔ فروری ۱۸۹۸ء کو آپ نے رو یاد یکھا کہ خدا تعالیٰ کے ملائک پنجاب کے مختلف مقامات پر سیاہ رنگ کے پودے لگا رہے ہیں وہ درخت نہایت بد شکل اور سیاہ اور خوفناک اور چھوٹے قد کے ہیں ۔ آپ نے پوچھا یہ کیسے درخت ہیں ۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ طاعون کے درخت ہیں جو عنقریب ملک میں پھیلنے والی ہے ۔ کے اس وقت آپ پر یہ امر مشتبہ رہا کہ اس نے یہ کہا کہ آئندہ جاڑے میں یہ مرض بہت پھیلے گا۔ یا یہ کہا کہ اس کے بعد کے جاڑے میں پھیلے گا ۔ یہ اس وقت کا رویا ہے جب ابھی بمبئی میں تھوڑی تھوڑی طاعون پھوٹی تھی اور پنجاب میں مطلق طاعون نہ تھی ۔ اسی رؤیا کے شائع ہونے کے بعد پنجاب میں طاعون آئی اور کیسی شدید آئی لوگ اس سے بخوبی واقف ہیں ۔ ایک سال کے اندر ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ آدمی مرے بلکہ بعض اوقات تو ایک ایک ہفتہ میں ۲۵ - ۳۰ ہزار اموات ہو جاتی تھیں ۔ گویا ایک طوفان تھا جو کسی طرح تھمنے میں نہ آتا تھا۔ بعض کی تو ہیت ہی سے جان نکل جاتی تھی اور ہماری جماعت کا کثیر حصہ ایسا ہے جس نے اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر صداقت کو قبول کیا ہے ۔