انوارالعلوم (جلد 13) — Page 269
۲۶۹ انوار العلوم جلد ۱۳ مسجد کا دروازہ ہر مذہب کے عبادت گزاروں کیلئے کھلا رہنا چاہئے اللہ تعالیٰ آپ کو خلعت دے گا اور وہ یہ کہ آپ کے لئے ترقی کے رستے کھول دے گا ۔ آپ کا فرض ہے کہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ پس ایک طرف اگر مسجد کی آبادی کی ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہوتی ہے تو دوسری طرف ترقی کے جو راستے کھلیں میں ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا بھی آپ کا فرض ہے ۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کا دین بھی درست ہو جائے گا اور دنیا بھی آپ کے دل حقیقی معنوں میں مسجدیں یعنی خدا کے گھر بن جائیں گے یعنی خدا ان میں آ جائے گا اور آپ کے دلوں میں بس جائے گا اور وہ جنت جس کی امید لوگ اگلے جہان میں کرتے ہیں، آپ کو یہیں حاصل ہو جائے گی ۔ ا تذکرہ صفحہ ۱۹۲ ، ۱۹۳ ۔ ایڈیشن چہارم ( الفضل ۱۵ ۔ اپریل ۱۹۳۴ء) السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۲۳۹ مطبع محمد علی صبیح میدان الازهر بمصر ۱۹۳۵ء بخاری کتاب التوحيد باب قول الله تعالى وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ تذکرة الاولياء صفحه ۳۴۳ تا ۳۴۵- از فریدالدین عطار مطبوعہ ۱۹۹۰ ء لاہور