انوارالعلوم (جلد 13) — Page 230
انوار العلوم جلد ۱۳ ۲۳۰ اہم اور ضروری امور پیش کر دیا اور ان کے بچہ کو بھی اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا۔ غرض یہ ایک نمونہ ہے کہ قتل جیسے سنگین مقدمہ میں صداقت کو ہاتھ سے نہ دیا گیا ۔ احمدیوں کو ہر موقع پر ایسا ہی نمونہ دکھانا چاہیئے ۔ یہاں بعض اوقات جھگڑے ہو جاتے ہیں ۔ میں نو جوانوں سے کہتا ہوں کہ انہیں کسی سے جھگڑ انہیں کرنا چاہیئے لیکن اگر جھگڑا ہو جائے تو پھر جو سچ سچ بات ہو اُس کا سامنے آ کر اعتراف کرنا چاہیئے ۔ تحدیث نعمت کے طور پر ایک تازہ واقعہ بیان کرتا ہوں ۔ ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے چودھری ظفر اللہ خان صاحب کے ایک عزیز کے متعلق قتل کا کیس چلا تھا۔ ولایت سے چودھری صاحب نے مجھے خط لکھا مجھے اطلاع پہنچی ہے کہ میرے بھائی پر قتل کا مقدمہ بن گیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے لئے آزمائش کا وقت ہے۔ میں نے اپنے بھائی کو لکھ دیا ہے کہ وہ اپنی جان کی پرواہ نہ کرے اسے کچی سچی بات کہہ دینی چاہئے ۔ یہ وہ روح ہے جو ساری جماعت میں ہونی چاہیئے تا کہ دشمن سے دشمن کو بھی اقرار کرنا پڑے کہ یہ جماعت صداقت کی ایسی پابند ہے کہ اس کے کے مقابلہ میں کسی چیز کی پرواہ پرواہ نہیں کرتی ۔ ۔ وقت چونکہ کم ہے اس لئے میں تفصیل کے ساتھ تو نہیں مسلمانان کشمیر کیلئے چندہ سے بیان کر سکتا البتہ اختصار سے یہ بات کہہ دینا چاہتا ہوں کہ کشمیر کے کام کے متعلق معلوم ہوتا ہے جماعت کو یہ غلطی لگی ہے ہے کہ کہ وہ وہ ختم ختم : ہو گیا ہے حالانکہ وہ ختم نہیں ہوا بلکہ جاری ہے۔ مسلمانانِ کشمیر کے متعلق رفاہِ عام کے کام جاری ہیں، پھر کچھ تنظیم کا کام بھی ہم کرتے رہے ہیں، وہ بھی جاری ہے اور جاری رہنا چاہیئے کیونکہ اگر جاری نہ رہا تو اس وقت تک ہم نے جو کام کیا ہے وہ ادھورا رہ جائے گا ۔ لیکن یہ بات مومن کی شان کے شایاں نہیں کہ جس کام کو وہ شروع کرئے اُسے ادھورا چھوڑ دے۔ پس وہ لوگ غلطی میں مبتلا ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ کشیمر کے متعلق ہمارا کام ختم ہو گیا ہے۔ کام اب بھی ہو رہا ہے ہاں اس خیال سے کہ دوسری کمیٹی سے تصادم نہ ہو کام آہستہ ہو رہا ہے۔ پھر پچھلے قرضے بھی ہیں، ان کا ادا کرنا بھی ضروری ہے ۔ پس کشمیر کے لئے چندہ جو نہایت قلیل ہے یعنی ایک پائی فی روپیہ وہ ضرور ادا کرنا چاہیئے اور دوسرے مسلمانوں کو بھی اس میں شریک کرنا چاہئے ۔ ان سے مسلمانانِ کشمیر کی امداد کے لئے چندہ وصول کرنا چاہیئے ۔ ہندوستان میں سیاسی تغیرات اور جماعت احمد یہ ایک اور اہم یہ