انوارالعلوم (جلد 13) — Page 119
انوار العلوم جلد ۱۳ ۱۱۹ بر در ان کشمیر کے نام سلسلہ چہارم کا دوسرا خط لوگوں کی بہتری کے سامان پیدا ہو رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے دکھوں کو جلد دور کرنے والا ہے ۔ آپ کو صرف تھوڑے سے حوصلہ کی ضرورت ہے اور اس امر کی ضرورت ہے کہ ملک کے غداروں کے دھوکے میں نہ آئیں ۔ میں پھر آپ کو یقین ) دلاتا ہوں کہ جب تک آپ لوگوں میں سے کوئی حصہ بھی میری مدد کی ضرورت کو سمجھے گا میں اِنْشَاءَ اللہ ہر ممکن مدد آپ لوگوں کی ترقی کے بارہ میں کرتا رہوں گا ۔ وَالتَّوْفِيقُ مِنَ اللَّهِ وَاخِرُ دَعْوَنَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ والسلام خاکسار مرزا بشیر الدین محمود احمد قادیان - مؤرخہ ۱۱ ۔ جولائی ۱۹۳۳ء (ضمیمہ تاریخ احمدیت جلد ۶ صفحه ۲۴ تا ۷ ۴ مطبوعہ ۱۹۶۵ء ) ا میرے پاس اس امر کے باور کرنے کی کافی وجوہ ہیں کہ سید زین العابدین صاحب کے اخراج میں بعض نام نہاد لیڈروں کا ہاتھ ہے جنہوں نے اس امر سے ڈر کر کہ ان کے آنے سے حقیقت حال ظاہر ہو جائے گی بعض اپنے ہمدرد افسروں کے ذریعہ سے ان کے نکالنے کی کوشش کی تاکہ اُن کیلئے راستہ کھلا رہے۔