انوارالعلوم (جلد 12) — Page 565
انوار العلوم جلد ۱۲ ۵۶۵ بعض اہم اور ضروری امور بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بعض اہم اور ضروری امور تقریر فرموده ۲۷۔ دسمبر ۱۹۳۲ء بر موقع جلسہ سالانہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : آج میرا گلا قریباً پہلے ہی دن بیٹھ گیا ہے کیونکہ ہمارے عورتوں کیلئے ناکافی جلسہ گاہ منتظمین نے عورتوں کی جلسہ گاہ اس دفعہ بڑھائی نہیں تھی اور جس قدر خواتین آئیں ان کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت قریباً ڈیوڑھی تھی نتیجہ یہ ہوا کہ جب میں تقریر کرنے کیلئے جلسہ گاہ میں پہنچا تو اس میں تل دھرنے کی بھی جگہ باقی نہ تھی اور سینکڑوں عورتیں باہر کھڑی تھیں۔ میں نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح خواتین سمٹ کر بیٹھ جائیں تاکہ باقی خواتین کیلئے جگہ نکل سکے مگر تمام کوشش کرنے کے باوجود اتنی جگہ نہ نکل سکی کہ سب خواتین سما سکیں اور سینکڑوں ہی باہر کھڑی رہیں حالانکہ ارد گرد کے مکانات کی چھتیں بھی عورتوں سے پُر ہو چکی تھیں۔ آخر آدھ گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد میں ۔ بعد میں نے سوچا اب ایک ہی تجویز ہے جس پر عمل کیا جا سکتا ہے اور وہ یہ کہ قادیان کی جتنی خواتین ہیں وہ جلسہ سے چلی جائیں اور اپنی جگہ باہر سے آنے والی خواتین کو دے دیں۔ اس پر قادیان کی عورتوں کو جن کی تعداد کئی سو تھی جلسہ گاہ سے نکال کر مہمان خواتین کو جگہ دی گئی تب بھی خواتین بمشکل سما سکیں نتیجہ یہ ہوا کہ اس افراتفری میں بہت شور پڑ گیا۔ عورتیں باوجود سمجھانے کے بچوں کو ساتھ لے آتی ہیں اور مہمان عورتوں کیلئے مشکل بھی ہے کہ اپنے بچوں کو کہاں چھوڑیں اس لئے انہیں ساتھ لانے ہی پڑتے ہیں۔ جب عورتیں جلسہ گاہ میں جگہ کی گنجائش نکالنے کیلئے کھڑی ہو ئیں تو بچے رونے لگ گئے ان کے ساتھ عورتوں کے چیخنے چلانے کا شور بھی مل گیا اور پھر یہ شور بند نہ ہوا اس وجہ سے تقریر کرتے ہوئے مجھے بھی بہت چیخنا پڑا اس لئے بجائے اس کے کہ کل میرے