انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 561 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 561

انوار العلوم جلد ۱۲ ۵۶۱ مستورات سے خطاب اپنے لئے کوئی ایسا برقعہ سوچیں کہ جو صحت اور شرعی پردہ کے لحاظ سے آر آرام دہ ہو۔ پھر ہمیں بتائیں۔ میں تو سینا پرونا نہیں جانتا خواتین خود ہی بہتر طور سے جانتی ہیں۔ امید ہے کہ وہ سوچ کر ہمیں اطلاع دیں گی اور ہم اس پر غور کر کے پھر اسے رائج کر دیں گے۔ سری بات زنانه نما سے ہو۔ ہر ہر قسم کے نمائش کی نسبت ہے جو صنعت و حرفت کے لحاظ سے ۔ نمونے کی اشیاء جو آپ کے شہروں میں بنتی ہوں وہ مرکز میں لانی چاہئیں۔ موجودہ نمائش تو بجائے اشیاء کی نمائش کے خود لجنہ کی نمائش ہو جاتی ہے۔ سو ہماری خواتین کو اس پر توجہ کرنی چاہئے کہ ہر ایک چیز جو ان کے شہر میں عمدہ بنتی ہے اس کے بھیجنے کا انتظام کریں یا مجھے بتلائیں پھر میں اس کا انتظام کر کے لجنہ کو بتاؤں گا کہ نمائش کس کو کہتے ہیں۔ دو تین سال سے تو تجربہ کر کے دیکھا ہے یہ کچھ نہیں کر سکتیں۔ سو ہماری خواتین کو ضرور اس کی کوشش کرنی چاہئے۔ یہ دو کام ان کے ذمہ ہیں۔ امید ہے کہ آئندہ سال ان پر عمل درآمد ہو گا۔ اخیر میں میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی تم کو ان نیک کاموں کے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ مرقس باب ۳ آیت ۳۱ تا ۳۵ ( مفهوماً) (مصباح ۱۵ جنوری (۱۹۳۳ء) تذکرہ صفحہ ۳۹۶۔ ایڈیشن چهارم یہ واقعہ حضرت ابو بکر شبلی کا ہے جو بعد میں حضرت جنید بغدادی کے مرید بنے۔ ( تذکرۃ الاولیاء اردو صفحه ۳۷۱ تا ۳۷۳ مطبوعہ کشمیری بازار لاہور) ه بخاری کتاب الایمان باب كفران العشير ل السيرة النبوية لابن ہشام الجزء الثالث صفحه ۱۰۵ مطبع مصطفى که البابي الحلبي مصر ١٩٣٦ء بخارى كتاب الجنائز باب زيارة القبور هم