انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 509 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 509

انوار العلوم جلد ۱۴ ۵۰۹ الی سلسلہ کے ابتدائی ایام کے کارکنوں کا مقام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ الہی سلسلہ کے ابتدائی ایام کے کارکنوں کا مقام (فرموده ۱۴ مئی ۱۹۳۲ء بر موقع الوداعی ٹی پارٹی مرزا محمد اشرف صاحب) آج کی تقریب جس کے لئے ہم سب یہاں جمع ہوئے ہیں اس لحاظ سے ایک نئے دور کا افتتاح ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے ابتدائی ایام سے ایک نظام کے ماتحت سلسلہ کا کام کیا ان سے کچھ لوگ ایام کار کردگی کو پورا کر کے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ پہلا دور اُن لوگوں کا تھا جنہوں نے ابتدائی ایام میں انفرادی جد و جہد میں حصہ لیا اور ایک ایک کر کے ہم سے جدا ہوتے گئے۔ اب یہ نیا دور شروع ہوا ہے کہ ایسے لوگ جنہوں نے نظام کے ماتحت ابتدائی ایام میں سلسلہ کی خدمات کیں اب ایام کار کردگی پورا ہونے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس نئے دور کا لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ بعض ماتحت افسر ہو جائیں گے اور بعض افسر اور ترقی کریں گے حتی کہ نیچے کی طرف سے حرکت پیدا ہو کر آگے کی طرف بڑھتی جائے گی اور یہ چیز اپنے ساتھ اُمنگیں بھی لاتی ہے اور خطرات و رفتن بھی۔ کیونکہ جہاں ایک طرف اس سے ایک ماتحت کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی ترقی کے رستے کھل رہے ہیں اور اس طرح اس کے دل میں اُمنگیں پیدا ہوتی ہیں وہاں یہ بات بھی پیدا ہوتی ہے کہ نئے کارکن آگے آتے ہیں اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ان کی ترقی کی وجہ صرف یہی ہوتی ہے کہ انہوں نے ایک لمبا عرصہ خدمت کی ہے اور یہ چیز جہاں فوائد اپنے اندر رکھتی ہے وہاں خطرات سے بھی خالی نہیں۔ مگر بہر حال دنیا کے تجربہ سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ کسی قوم کی اُمنگوں کو قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کی ترقی کے راستے کھلے رکھے جائیں کیونکہ جب یہ مسدود کر دیئے جائیں تو اُمنگیں مٹ جاتی ہیں اور