انوارالعلوم (جلد 12) — Page 501
انوار العلوم جلد ۱۲ ۵۰۱ جدید عمارت میں دفاتر صدرانجمن کے افتتاح کی تقریب بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ جدید عمارت میں دفاتر صد را انجمن کے افتتاح کی تقریب تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔ اس سنجیدہ تقریب کے لحاظ سے گو اس امر سے ابتداء جس سے کہ میں کرنا چاہتا ہوں ایسی مناسب نہ ہو لیکن ایڈریس کے شروع میں ایک ایسا فقرہ لکھا گیا ہے جس کی وجہ سے میں مجبور ہوں کہ اس کا ذکر کروں۔ ایڈریس کے شروع میں ایک فقرہ لکھا گیا ہے جو گو رسمی ہے اور بہت سی جگہوں میں صحیح بھی ہوتا ہے مگر اس موقع پر غلط ہے اور وہ یہ فقرہ ہے کہ میں نے باوجود اپنی بہت سی مصروفیتوں کے اس دعوت میں شرکت اختیار کی ہے۔ چونکہ سلسلہ کے نظام کے لحاظ سے تمام کاموں کی بنیاد خلیفہ ہے اس لئے یہ کہنا کہ میں اپنی مصروفیتوں کے باوجود یہاں آگیا درست نہیں ہے اتفاقاً آج صبح ہمارے گھر میں میاں بگا کا ذکر ہو رہا تھا۔ میری ایک بیوی جو بعد میں آئی ہیں ان سے میں ذکر کر رہا تھا کہ یہاں ایک شخص میاں بگا ہوتا تھا جو بہت سادہ تھا اور بعض لوگ اسے دھوکا دے کر ہنسی کی باتیں کر ا لیتے تھے۔ ایک دفعہ اس کے ہاں بچہ پیدا ہوا کسی نے اسے کہا اس موقع پر لوگوں سے مٹھائی کھاؤ۔ ان کا فرض ہے کہ تمہیں مٹھائی کھلائیں۔ اس پر اسے آمادہ کر کے اس کی طرف سے اشتہار لکھ دیا گیا کہ آپ لوگوں کی مہربانی سے ۔ ابچہ پیدا ہوا ہے اب آپ کا فرض ہے کہ مجھے مٹھائی کھلائیں۔ ہاں سے میرے اصل بات یہ کہ میرے کام اور میری مصروفیتیں سلسلہ ہی کیلئے ہیں اور یہ میرا فرض ہے کہ سلسلہ کے کام عمدہ طور پر ہوتے دیکھوں۔ اس لحاظ سے اگر میں سلسلہ کی کسی تقریب میں شریک ہوتا ہوں تو اپنی مصروفیتوں کو ترک نہیں کرتا بلکہ وہ بھی میری مصروفیتوں کا جزء ہے۔ میں نے اس مکان کے دروازہ پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دو الہام لکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس وقت انہی کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ یہ الہام ایسے ہیں کہ ان میں سے