انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 496 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 496

اتوار و العلوم جلد ۱۳ ۳۹۶ ندائے ایمان (۳) میں ان تمام مسلمانوں سے جو اسلام کا درد رکھتے ہیں اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس خطرناک فتنہ کی حقیقت کو سمجھیں اور اس کا مقابلہ کریں۔ اگر وہ بانی سلسلہ کی صداقت کو ابھی نہیں سمجھے تو نہ سہی وہ خدا تعالیٰ کے فضل کی گھڑی کا انتظار کریں لیکن آپ کی دشمنی میں جو اسلام کو زندگی سے اور رسول کریم میں ہم کو اجرائے فیض سے محروم کیا جا رہا ہے وہ کم سے کم ہا ہے وہ کم سے کم اس سے تو بچیں اور دوسروں کو بچائیں۔ مسیح موعود کی آمد کے منکر لوگوں کو یوں دھوکا دیتے ہیں کہ رسول کریم میں ہم چونکہ کامل ہیں آپ کے بعد کسی شخص کی ضرورت نہیں لیکن یہ نادان نہیں سمجھتے کہ کیا خدا تعالیٰ کامل نہیں۔ کیا خدا تعالیٰ نے اس وجہ سے کہ اس کا نور بندوں کی نگہ سے پوشیدہ ہو گیا رسول کریم مسلم کو نہیں بھیجا۔ پھر جب ۔ ب خدا تعالیٰ کے نور کو ظاہر کرنے کے لئے رسول کریم کے ظہور کی ضرورت ہوئی تو کیوں رسول کریم اللہ کے نور کے ظہور کے لئے آپ کے کسی فیض یافتہ کی ضرورت نہیں ہو سکتی۔ یہ لوگ یہ تو تسلیم کرتے ہیں کہ مسلمان خراب ہو گئے ہیں لیکن یہ نہیں تسلیم کرتے کہ ان کے علاج کے لئے خدا تعالیٰ کوئی تدبیر کرے گا۔ ان کے نزدیک امت محمدیہ کے بگڑنے سے تو رسول کریم میں اللہ کے کمال میں فرق نہیں آتا لیکن اس بگاڑ کی درستی کا سامان کرنے سے آپ کے کمال میں نقص آ جاتا ہے۔ شیطان کی ذریت جاری صلی رہے تو تو آ آپ پ کی ہتک نہیں ہوتی لیکن آپ کے روحانی فرزند پیدا ہوں تو آپ کی ہتک ہوتی ہے۔ اگر غور کریں تو اس خیال کے لوگ دانستہ یا نادانستہ ابو جہل کی نقل کرتے ہیں۔ جس نے کہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نَعُوذُ بِاللهِ ابتر ہیں۔ حالانکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَوال تیرے دشمن ہی بے اولاد ثابت ہوں گے تیری اولاد تو جاری رہے گی۔ گویا جب کبھی کوئی شیطانی تحریک جاری ہوگی رسول کریم میں ایم کی روحانی اولاد میں سے کوئی شخص کھڑا ہو کر اسے تباہ کر دے گا۔ غرض یہ تحریک جو اس وقت مسلمانوں وں میں مسیح کی آمد کا انکار کرنے کے متعلق ہو رہی ہے ایک شیطانی تحریک ہے اور دجالی بھی کیونکہ دجال کا کام ہے کہ مسیح کا مقابلہ کرے۔ اور اس سے بڑھ کر اور کیا مقابلہ ہو گا کہ سرے سے اس کی آمد کا ہی لوگوں کو منکر بنا دیا جائے۔ اور گو بظاہر اس تحریک کو اسلام کی دوستی کا جامہ پہنایا جا رہا ہے لیکن درپردہ یہ اسلام کی دشمنی ہے۔ اور اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ مسلمان یا تو یہ سمجھنے لگیں گے کہ اسلام خدا کا پیارا مذہب نہیں کہ اس کی خرابی کی اسے پرواہ نہیں اور یا