انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 477 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 477

انوار العلوم جلد ۱۴ ۴۷۷ احمدیت کی کامیابی پر یقین رکھو بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ احمدیت کی کامیابی پر یقین رکھو اور محبت و اخلاق سے دلوں کو فتح کرو فرموده ۲۹ دسمبر ۱۹۳۱ء بمقام مسجد اقصی قادیان بر موقع تبلیغی کانفرنس انصار الله ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔ رسول کریم میں ہم سے کسی نے دریافت کیا تھا کہ اچھی عبادت کون کی ہے۔ آپ نے فرمایا جس پر مداومت اختیار کی جائے۔ ہے اور اصل بات بھی یہی ہے کہ بہتر نیکی وہی ہے جسے انسان نبھا سکے۔ تبلیغ کا کام ایسا ہی ہے جیسے دریا کا پانی گر گر کر پتھروں کے کونوں کو رگڑ رگڑ کر ہے اور ظاہر ہے یہ کام ایک دو دن کا نہیں بلکہ سالہا سال کا ہے۔ قرآن کریم سے گھسا دیتا معلوم ہوتا ہے کہ غیر مومن دل پتھر بلکہ اس ۔ اس سے بھی زیادہ سخت ہوتے ۔ ہوتے ہیں اور جب پتھروں کو ٹھیک کرنے کیلئے سالہا سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے تو دلوں کیلئے ظاہر ہے کس قدر لمبے عرصہ کی ضرورت ہو گی۔ بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ جب ہم نے تبلیغ کر دی تو کیا وجہ ہے کہ بچی انہ کرے۔ یاد رکھنا چاہئے کہ حق کی مخالفت سوائے شاذ و نادر لو گے بات کو دو سرا قبول نہ رو نادر لوگوں کے کوئی نہیں کیا کرتا۔ مخالفت لوگ اسی لئے کرتے ہیں کہ اسے غیر حق یقین کرتے ہیں۔ بے شک حق کی مثال آفتاب کی ہے لیکن جسے وہ نظر ہی نہ آئے اسے مار کر نہیں دکھایا جا سکتا بلکہ ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کہ اس کی آنکھوں کا ایک لمبے عرصہ تک علاج کیا جائے ۔ بعض اس وجہ سے مایوس ہو جاتے ہیں کہ ہماری بات کوئی سنتا نہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہئے نے کہ کہ جب خدا تعالیٰ نے اپنے مسیح کو بھیجا اور اس سے وعدہ کیا کہ ”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا " ۔ ے تو یہ ضرور ہو کر رہے گا۔ اللہ تعالی کی گواہی ہے کہ اسے دوست