انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 443 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 443

انوار العلوم جلد ۱۴ ۴۴۳ فضائل القرآن (۴) بادشاہت کس طرح قائم رہے گی۔ کیونکہ تم میری بابت کہتے ہو کہ یہ بد روحوں کو بعل زبول کی مدد سے نکالتا ہے۔ ۳۹ یہاں حضرت مسیح نے ایک قانون پیش کیا ہے۔ جب ان کے متعلق کہا گیا کہ وہ شیطان کو شیطان کی مدد سے نکالتے ہیں تو انہوں نے کہا۔ شیطان شیطان کو کیوں نکالے گا؟ اس قانون کے ما تحت غور کر لو کہ کیا قرآن کسی یہودی یا عیسائی کا بنایا ہوا نظر آتا ہے۔ اگر کسی عیسائی کا بنایا ہوا ہوتا تو عیسائیت کے رو سے کس طرح بھرا ہوا ہوتا؟ اور اگر کسی یہودی نے بنایا ہوتا تو اس میں یهودیت کا کس طرح رو ہوتا؟ عیسائیت کا کوئی فرقہ بتا دو اس کارد قرآن سے دکھا دیا جائیگا۔ اس طرح کوئی یہودی فرقہ پیش کرو۔ اس کا رد قرآن میں موجود ہے۔ کیا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ کوئی عیسائی اور یہودی اپنے مذہب کی آپ تردید کرے گا۔ قرآن پورے طور پر عیسائیت کو رد کرتا ہے۔ ہم دور نہیں جاتے پہلی سورۃ میں ہی قرآن نے عیسائیت کی جڑیں اکھیڑ کر رکھ دی ہیں۔ پہلی سورت جو رسول کریم میں تم پر نازل ہوئی یہ ہے:۔ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ - خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ الَّذِى عَلَّمَ بِالْقَلَمِ - عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى انْ رَأَهُ اسْتَغْنى - إِنَّ إِلى رَبِّكَ الرُّجْعَى أَرَعَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّى - أَرَعَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَى - أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَى أَرَعَيْتَ إِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّى - اَلَمْ يَعْلَمُ بِأَنَّ اللَّهَ يَرى - كَلَّا لَئِنْ لَّمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ - نَاصِيَةِ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ فَلْيَدْعُ نَادِيَة - سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدُ وَ اقْتَرِبْ ی یہ سورۃ جو سب سے پہلی سورت ہے۔ اس میں عیسائیت کے تمام مسائل کو رد کر دیا گیا ہے۔ پہلا حملہ عیسائیت پر یہ ہے کہ فرمایا ۔ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ۔ عیسائیت کی بنیاد اس عقیدہ پر ہے کہ انسان کی فطرت میں گناہ ہے۔ عیسائیت کہتی ہے۔ انسان فطرتا گناہگار ہے اور عمل سے نیک نہیں بن سکتا۔ اس لئے مسیح کو جو پاک اور بے عیب تھا صلیب پر چڑھا دیا گیا۔ اسی طرح وہ انسانوں کے گناہ اپنے اوپر اٹھا کر قربان ہو گیا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ۔ انسان کی فطرت میں خدا کی محبت رکھی گئی ہے اور اس کی بناوٹ میں ہی خدا سے تعلق رکھا گیا ہے۔ اس طرح عیسائیت کا پہلا عقیدہ باطل کر دیا گیا اور بتا دیا گیا کہ کفارہ کوئی چیز