انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 434 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 434

انوار العلوم جلد ۱۴ له اسم له فضائل القرآن (۴) وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَ نَالَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلَئِكَةُ أَوْ نَرَى رَبَّنَا ی لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا فِي أَنْفُسِهِمْ وَعَتَوْ عُتُوا كَبِيرًا - يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَئِكَةَ لَا بُشْرَى يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجْرًا مَّحْجُورًا - وَقَدِمْنَا إِلَى مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَهُ هَبَاءً مَنْثُورًا - اَصْحَبُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرُ مُسْتَقَرًّا وَأَحْسَنُ مَقِيلاً - وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَئِكَةُ تَنْزِيلاً - اَلْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ الْحَقِّ لِلرَّحْمَنِ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَافِرِينَ عَسِيرًا - ۲۵ یعنی یہ نادان کہتے ہیں کہ یہ مسحور ہے اور ثبوت یہ پیش کرتے ہیں کہ ہمیں کیوں فرشتے نظر نہیں آتے۔ ہمیں کیوں خزانے دکھائی نہیں دیتے ۔ لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلَئِكَةُ هم : وہ فرشتے کیوں نہیں اترتے جن کے متعلق یہ کہتا ہے کہ مجھ پر اترتے ہیں۔ اَوْ نَرَى رَبَّنَا یا ی یہ کہتا ہے کہ میں اپنے رب کو دیکھتا ہوں۔ ہمیں وہ کیوں نظر نہیں آتا۔ یہ جاہل خیال کرتے ہیں کہ ہمیں چونکہ یہ چیزیں نظر نہیں آتیں اس لئے یہ جو ان کے دیکھنے کا دعوی کرتا ہے تو مسحور ہے۔ مگر یہ اپنے نفسوں کو نہیں دیکھتے۔ کیا ایسے گندوں کو خدا نظر آسکتا ہے۔ انہوں نے بڑی سرکشی سے کام لیا ہے ۔ يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَئِكَةَ لاَ بُشْرَى يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ ۔ ان کو بھی فرشتے نظر آئیں گے مگر اور طرح ۔ جب انہیں فرشتے نظر آئیں گے تو یہ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے اور کہیں گے کہ کاش یہ ہمیں دکھائی نہ دیتے۔ اس دن مجرموں کے لئے خوشخبری نہیں ہو گی۔ بلکہ یہ گھبرا کر کہیں گے کہ ہم سے پرے ہی رہو ۔ اسی طرح ہم بھی ان کو نظر تو آئیں گے مگر انعام دینے کیلئے نہیں بلکہ قَدِمْنَا إِلَى مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَهُ هَبَاء منْثُورًا ۔ ہم ان کو تباہ کرنے کیلئے ان کے اعمال کی طرف متوجہ ہونگے اور ان کی حکومت کو باریک ذروں کی طرح اڑا کر رکھ دیں گے۔ اور وہ جن کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ ایک مسحور کے پیچھے چل رہے ہیں۔ ان کے لئے وہ بڑی خوشی کا دن ہو گا ۔ اَصْحُبُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَ أَحْسَنُ مَقِيلاً ۔ ان کو نہایت اعلیٰ جگہ اور آرام دہ ٹھکانا ملے گا۔ اس کی آگے تفصیل بیان کی ہے۔ کہ يَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلْئِكَةُ تَنْزِيلاً - اس دن آسمان سے بارش برسے گی۔ اور بہت سے فرشتے اتارے جائیں گے۔ جیسے بدر کے موقع پر ہوا ۔ الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ الْحَقِّ لِلرَّحْمَنِ - اس دن مکہ کی حکومت تباہ کر دی جائے گی۔ اور حکومت محمد رسول اللہ سلم کے ہاتھ میں دے دی جائے گی۔ وَكَانَ يَوْمًا