انوارالعلوم (جلد 12) — Page 415
انوار العلوم جلد ۱۴ لداه فضائل القرآن (۴) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ فضائل القرآن (نمبر ۴) تمام کتبِ الہامیہ میں سے صرف قرآن کریم کو ہی کلام اللہ ہونے کا شرف حاصل ہے قرآن کریم کی کتب سابقہ پر فضیلت کی آٹھویں دلیل فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۳۱ء بر موقع جلسه سالانه قادیان دارالامان) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔ جس مضمون کے متعلق میں نے اپنے خیالات کے اظہار کرنے کا کل اعلان کیا تھا۔ وہ وہی مضمون ہے جس کے متعلق پچھلے تین سال سے میں تقریر کر رہا ہوں۔ اور جو فضائل القرآن کا مضمون ہے۔ یعنی قرآن کریم کو وہ کون سی فضیلتیں حاصل ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف انسانی بلکہ آسمانی کتابوں پر بھی وہ فوقیت رکھتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے یہی مضمون براہین احمدیہ میں شروع کیا تھا اور فرمایا تھا کہ تین سو دلائل اس کے متعلق پیش کروں گا۔ میں نے اس کے متعلق غور کیا ہے اور اس غور کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ واقعہ میں وہ تین سو دلائل بیان کئے جا سکتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے بتائے ہوئے علوم اور آپ کے لائے ہوئے نور سے مستفیض ہو کر براہین احمدیہ کا کی