انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 377 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 377

انوار العلوم جلد ۱۴ ۳۷۷ چھوٹے اور بڑے سب مل کر کام کرو بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ چھوٹے اور بڑے سب مل کر کام کرو مورخہ ۱۵۔ نومبر ۱۹۳۱ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی قیام گاہ پر ممبرات لجنہ اماء اللہ مزنگ (لاہور) نے حضور کی خدمت میں ایک ایڈریس پیش کیا جس کے جواب میں حضور نے فرمایا : میں جماعت مزنگ سے خوش ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے اسے نیک کام کرنے کی توفیق ملتی رہے۔ کشمیر کے چندہ کی وصولی کے متعلق فرمایا :- اس کام کو جاری رکھنا چاہئے اس طرح کام میں لگے رہنے سے ایک تو انسان لغو باتوں سے بچتا ہے اور دوسرے نیک کاموں کی توفیق ملتی رہتی ہے۔ اس کے لئے یہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہ ایک دو دن کا کام نہیں۔ بہت ممکن ہے کہ ایک یا ڈیڑھ سال یا اس سے بھی زیادہ عرصہ اس کام کے لئے درکار ہو ۔ پھر یہ بھی یادرکھنا چاہئے کہ ایک ہی دفعہ چندہ کی وصولی کے لئے کوشش کر کے بیٹھ نہیں رہنا چاہئے بلکہ بار بار وصولی کی کوشش کرتے رہنا چاہئے ۔ " مؤرخہ ۲۔ دسمبر ۱۹۳۱ء کو جماعت احمدیہ مرنگ (لاہور) نے بعد نماز مغرب حضرت خلیفة المسیح الثانی کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا۔ جسے میاں محمد یوسف صاحب پریزیڈنٹ جماعت احمد یہ مزنگ نے پڑھا۔ حضور نے اس کے جواب میں فرمایا :۔ " مزنگ کی جماعت کے متعلق ایک عرصہ سے جو را کو رپورٹیں مجھے ملتی رہی ہیں ، ان سے ماہر ہوتا ہے کہ یہ جماعت کام یہ جماعت کام کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے اس لئے آپ کی جماعت اس بات میں تعریف کی مستحق ہے۔ جماعتوں کی ضرورت ہمیشہ اس لئے ہوتی ہے کہ وہ تعاون کے ساتھ اور مل کر کام کریں گی۔ کیونکہ جماعتوں کی ترقی ہمیشہ مشترکہ طاقتوں میں ہوتی ہے۔ خدا تعالی کے انبیاء اس لئے آتے ہیں کہ ان کے ذریعہ کمزور اور طاقتور دونوں مل کر کام کریں۔